قومی کرکٹ ٹیم From Wikipedia, the free encyclopedia
بھارت قومی کرکٹ ٹیم، جسے ٹیم بھارت یا مین ان بلیو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، مردوں کی بین الاقوامی کرکٹ میں بھارت کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(BCCI) کے زیر انتظام ہے اور ٹیسٹ، ایک روزہ بین الاقوامی (ODI) اور ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی (T20I) کی حیثیت کے ساتھ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (ICC) کی مکمل رکن ہے۔
بھارت کا قومی جھنڈا | |||||||||||||
عرف | مین ان بلیو، ٹیم انڈیا، دی بلیوز | ||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
ایسوسی ایشن | بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا | ||||||||||||
افراد کار | |||||||||||||
کپتان | روہت شرما | ||||||||||||
کوچ | راہول ڈریوڈ | ||||||||||||
تاریخ | |||||||||||||
ٹیسٹ درجہ ملا | 1931 | ||||||||||||
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل | |||||||||||||
آئی سی سی حیثیت | مکمل ممبر (1926) | ||||||||||||
آئی سی سی جزو | ایشیا | ||||||||||||
| |||||||||||||
ٹیسٹ | |||||||||||||
پہلا ٹیسٹ | بمقابلہ انگلستان بمقام لارڈز, لندن; 25–28 جون 1932ء | ||||||||||||
آخری ٹیسٹ | بمقابلہ آسٹریلیا بمقام نریندر مودی اسٹیڈیم, احمد آباد; 9–13 مارچ 2023ء | ||||||||||||
| |||||||||||||
ایک روزہ بین الاقوامی | |||||||||||||
پہلا ایک روزہ | بمقابلہ انگلستان بمقام ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ, لیڈز; 13 جولائی 1974ء | ||||||||||||
آخری ایک روزہ | بمقابلہ آسٹریلیا بمقام ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم, چنائی; 22 مارچ 2023ء | ||||||||||||
| |||||||||||||
عالمی کپ کھیلے | 12 (پہلا 1975 میں) | ||||||||||||
بہترین نتیجہ | چیمپئنز (1983, 2011) | ||||||||||||
ٹی 20 بین الاقوامی | |||||||||||||
پہلا ٹی 20 آئی | بمقابلہ جنوبی افریقا بمقام وانڈررز اسٹیڈیم, جوہانسبرگ; 1 دسمبر 2006ء | ||||||||||||
آخری ٹی 20 آئی | بمقابلہ نیوزی لینڈ بمقام نریندر مودی اسٹیڈیم, احمد آباد; 1 فروری 2023ء | ||||||||||||
| |||||||||||||
عالمی ٹوئنٹی20 کھیلے | 7 (پہلا 2007 میں) | ||||||||||||
بہترین نتیجہ | چیمپئنز (2007) | ||||||||||||
| |||||||||||||
آخری مرتبہ تجدید 19 ستمبر 2023ء کو کی گئی تھی |
کرکٹ کو 18ویں صدی میں برطانوی ملاحوں نے بھارت میں متعارف کرایا اور پہلا کرکٹ کلب 1792ء میں قائم کیا گیا۔ بھارت کی قومی کرکٹ ٹیم نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 25 جون 1932ء کو لارڈز میں کھیلا، اس طرح وہ ٹیسٹ کرکٹ کا درجہ حاصل کرنے والی چھٹی ٹیم بن گئی۔ بھارت کو اپنی پہلی ٹیسٹ جیت کے لیے 1952ء تک انتظار کرنا پڑا، بین الاقوامی کرکٹ کے اپنے پہلے پچاس سالوں میں بھارت نے زیادہ کامیابی حاصل نہیں کی اور کھیلے گئے پہلے 196 ٹیسٹ میچوں میں سے صرف 35 میں کامیابی حاصل کی۔ تاہم، ٹیم نے 1970ء کی دہائی میں سنیل گواسکر، گنڈاپا وشواناتھ آور کپیل دیو، جیسے کھلاڑیوں کے ابھرنے سے طاقت حاصل کی۔
بھارت نے آئی سی سی کے پانچ بڑے ٹورنامنٹ جیتے ہیں۔ اس ٹیم نے دو مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ (1983 اور 2011)، ایک بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ (2007) اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی دو مرتبہ (2002 اور 2013) جیتا ہے اور ایک بار کرکٹ عالمی کپ میں رنر اپ کے طور پر بھی کامیابی حاصل کی ہے۔ 2003)، T20 ورلڈ کپ ایک بار (2014) اور چیمپئنز ٹرافی دو بار (2000 اور 2017)۔ یہ ٹیم افتتاحی 2019-2021 آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھی رنر اپ تھی۔ یہ ویسٹ انڈیز بعد دوسری ٹیم تھی جس نے ورلڈ کپ جیتا اور 2011 کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد ہوم سرزمین پر ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ٹیم تھی۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.