بین الاقوامی کرکٹ کونسل

From Wikipedia, the free encyclopedia

Remove ads

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (International Cricket Council) کرکٹ کی انتظامیہ کا نام ہے۔ جو 1909ء میں برطانیہ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے نمائندگان کی طرف سے امپیرئیل کرکٹ کانفرنس کے نام سے شروع کی گئی۔ 1965ء میں اس کا نام تبدیل کرکے انٹرنیشنل کرکٹ کانفرنس رکھا گیا پھر 1989ء میں اس کا نام پھر سے تبدیل کرکے بین الاقوامی کرکٹ کونسل رکھا گیا۔

اجمالی معلومات مخفف, پیش رو ...
Remove ads

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے 104 ارکان ہیں۔ جن میں سے 12 ارکان وہ ہیں جو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی حیثیت رکھتے ہیں ان کو فل ارکان کا نام دیا گیا ہے۔ 92 ارکان ایسوسی ایٹ ارکان ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ہر قسم کے کرکٹ کے ٹورنامنٹ یا مقابلوں کو ترتیب دیتی ہے۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کا صدر مقام دبئی میں واقع ہے۔

Remove ads

ارکان

ارکان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ارکان کو تین گروہ میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ فل رکن (Full Members) (ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے ممالک)، ایسوسی ایٹ رکن (Associate Members) اور افیلی ایٹ رکن (Affiliate Members)۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ارکان ممالک کی تعداد 104 ہے۔ جن میں سے 12 فل رکن، 92 ایسوسی ایٹ رکن ہیں۔

مستقل رکن

مکمل ارکان-ٹیموں کی بارہ گورننگ باڈیز جن کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اندر رائے دہندگی کے مکمل حق حاصل ہیں اور وہ ٹیسٹ کے باضابطہ میچ کھیلتے ہیں۔

ایسوسی ایٹ ممبر-ان ممالک میں 92 گورننگ باڈیز جہاں کرکٹ مضبوطی سے قائم اور منظم ہے، لیکن انھیں ابھی تک مکمل رکنیت نہیں دی گئی ہے۔

Remove ads

آئی سی سی ورلڈ درجہ بندی

مردوں کی ٹیموں کی درجہ بندی ( 22 جون 2021 تک، ٹاپ 12 ممالک[4][5][6])

خواتین کی ٹیم کی درجہ بندی ( 30 مئی 2021 ء تک، ٹاپ 12 ممالک[7])

  • Reference: ، 12 مارچ 2021
Remove ads

حوالہ جات

Loading related searches...

Wikiwand - on

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Remove ads