رومی جرنیل، جولیس سیزر کے قاتلوں کا سربراہ From Wikipedia, the free encyclopedia
مارکس جونیس بروٹس "اصغر" (انگریزی: Marcus Junius Brutus (the Younger)) قدیم روما کا سربرآوردہ جرنیل۔ جولیس سیزر کے قاتلوں کا سربراہ۔ سیزر اور پامپی کی جنگ میں پامپی کا ساتھ دیا۔ 48 ق م میں پامپی کو شکست ہوئی تو سیزر نے بروٹس کو معاف کر دیا اور 44 ق م میں شہر روم کا منصف اعلیٰ مقرر کیا۔ سیزر کے قتل کے بعد روم سے فرار ہو گیا۔42 ق م میں فلپی کے مقام پر مارک انطونی کی فوج کا مقابلہ کیا مگر شکست کھائی اور خود کشی کر لی۔ شیکسپیئر کے ڈرامے "جولیس سیزر " میں بروٹس ایک اہم کردار ہے۔
ویکی ذخائر پر بروٹس سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.