بھارتی فلمی اداکارہ From Wikipedia, the free encyclopedia
اینڈریا جیریمیا (انگریزی: Andrea Jeremiah) ایک بھارتی فلمی اداکارہ، پس پردہ گلوکار ہ اور موسیقار خاص طور پر تمل، ملیالم اور تیلگوفلموں میں کام کرتی ہیں۔[2] انھوں نے اپنے کیریئر کا آغاز پس پردہ گلوکار ہ کی حیثیت سے کیا تھا اور اس کے بعد وہ فلموں میں مرکزی معاون کردار ادا کرنے لگیں۔[3]
اینڈریا جرمیاہ تمل ناڈو کے اراکونم میں ایک اینگلو ہندوستانی رومن کیتھولک ہندو خاندان میں پیدا ہوئیں، اس کے بعد یہ خاندان چنئی منتقل ہو گیا۔[4]ان کے والد چینائی ہائی کورٹ میں وکیل ہیں۔[5] اینڈریا کی ایک چھوٹی بہن ہے جو بیلجیئم کے لیون میں رہتی ہیں اور بطور ریسرچ اسسٹنٹ کام کرتی ہیں۔[6] اینڈریا کی پرورش چینائی کے قریب ہوئی اور انھوں نے نیشنل پبلک اسکول سے تعلیم حاصل کی اور ویمن کرسچن کالج سے گریجویشن مکمل کی۔[7] انھوں نے کہا ہے کہ وہ کافی گیک تھیں اور وہ 12 ویں بورڈ کے امتحانات مکمل کرنے تک نفسیاتی ماہر بننا چاہتی تھیں۔[6]
بنگلورو میں ایک عوامی تقریب میں ، انھوں نے بتایا کہ ایک شادی شدہ شخص کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا ، اس رشتے میں ان کو جسمانی اور دماغی طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ، جس کی وجہ سے ان کو ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔[8]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.