ہندی شاعر From Wikipedia, the free encyclopedia
امیر خسروفارسی اور اردو کے صوفی شاعر۔ ماہر موسیقی ،انھیں طوطی ہند کہا جاتا ہے۔
ابو الحسن لقب، یمین الدین نام۔ امیر خسرو عرف۔ والدامیر سیف الدین لاچین قوم کے ایک ترک سردار تھے۔ منگولوں کے حملوں کے وقت ہندوستان آئے اور پٹیالی (آگرہ) میں سکونت اختیار کی۔
پیدائش: 1253ء امیر خسرو پٹیالی آگرہ پیدا ہوئے۔ ان کى والدہ ہندوستانی تھیں۔ آٹھ سال کی عمر یتیم ہوئے کچھ عرصہ بعد یہ خاندان دہلی منتقل ہو گیا اور امیرخسرو نے سلطنت دہلی (خاندان غلامان، خلجی اورتغلق) کے آٹھ بادشاہوں کا زمانہ دیکھا اور برصغیر میں اسلامی سلطنت کے ابتدائی ادوار کی سیاسی، سماجی اور ثقافتی زندگی میں سرگرم حصہ لیا۔
محبوب الہی خواجہ نظام الدین اولیاء رضی الله تعالی عنه کے بڑے چہیتے مرید تھے حضرت امیر خسرو ؒ کو بھی مرشد سے انتہائی عقیدت تھی۔ آپ ؒ کو اپنے مرشد سے “محمد کاسہ لیس” کا خطاب بھی ملا
خسرو نے ہر صنف شعر، مثنوی، قصیدہ، غزل، اردو دوہے ،پہیلیاں، گیت وغیرہ میں طبع آزمائی کی۔ غزل میں پانچ دیوان یادگارچھوڑے۔ ہندوستانی موسیقی میں ترانہ، قول اور قلبانہ انہی کی ایجاد ہے۔ بعض ہندوستانی راگنیوں میں ہندوستانی پیوند لگائے۔ راگنی (ایمن کلیان) جو شام کے وقت گائی جاتی ہے انہی کی ایجاد ہے۔ کہتے یہ کہ ستار پر تیسرا تار آپ ہی نے چڑھایا۔ حضرت خواجہ نظام الدین اولیا کے مرید تھے۔ انھیں کے قدموں میں دفن ہوئے۔
اردو ادب ادبیاتِ اُردُو | |
---|---|
اردو ادب | |
اردو ریختہ | |
اہم شخصیات | |
امیر خسرو (اردو ادب کے بانی) - ولی دکنی (اردو شاعری کے بانی) - مير تقی میر - مرزا غالب - مولوی عبد الحق (بابائے اردو) - علامہ اقبال | |
اردو مصنفین | |
– – | |
شکلیں | |
غزل - داستان گوئی - نظم – | |
ادارے | |
انجمن ترقی اردو اردو تحریک ادبی انعامات | |
متعلقہ باب باب:ادب باب:پاکستان | |
اگر فردوس بر روے زمین است | همین است و همین است و همین است | |
کافر عشقم، مسلمانی مرا در کار نیست | هر رگ من تار گشتہ، حاجت زُنار نیست | |
از سر بالین من برخیز ای نادان طبیب | دردمند عشق را دارو بہ جز دیدار نیست | |
ناخدا بر کشتی ما گر نباشد، گو مباش | ما خدا داریم ما ناخدا در کار نیست | |
خلق میگوید کہ خسرو بتپرستی میکند | آری! آری! میکنم! با خلق ما را کار نیست |
خسرو دریا پریم کا، اُلٹی وا کی دھار | جو اترا سو ڈوب گیا، جو ڈوبا سو پار | |
سیج وُہ سونی دیکھ کے رووُوں میں دن رین | پیا پیا میں کرت ہوں پہروں، پل بھر سکھ نا چین |
امیر خسرو شاعری سے ہی نہیں بلکہ موسیقی سے بھی کافی دلچسپی رکھتے تھے۔ ہندوستانی کلاسیکل موسیقی کے ایک اہم شخصیت بھی مانے جاتے ہیں۔ کلاسیکل موسیقی کے اہم ساز، طبلہ اور ستار انہی کی ایجاد مانی جاتی ہے۔ اور فن موسیقی کے اجزا جیسے خیال اور ترانہ بھی انہی کی ایجاد ہے۔
دنیا میں اردو کا پہلا شعر حضرت امیرخسرو ہی کی طرف منسوب ہے۔ اس سلسلے میں اردو کے ابتدائی موجدین میں ان کا نام نمایاں ہے ۔
آپ کی وفات 1325ء میں ہوئی اور خواجہ نظام الدین اولیاء محبوبِ الٰہی رضی الله تعالی عنه کے مزار سے چالیس قدم دور آپ کا مزار مبارک ہے دہلی، ہندوستان۔[6]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.