آرمینیا کے چوتھے صدر From Wikipedia, the free encyclopedia
آرمین وردانی سرگسیان ((آرمینیائی: Արմեն Վարդանի Սարգսյան)؛ پیدائش 23 جون 1953ء) ایک آرمینیائی طبیعیات دان، کمپیوٹر سائنس دان اور سیاست دان جو موجودہ صدر آرمینیا ہیں۔[3] وہ 4 نومبر 1996ء سے 20 مارچ 1997ء تک وزیر اعظم آرمینیا بھی رہے اور اس سے قبل لندن میں 1998ء سے ملک (لمبے عرصے سے) کے سفیر تھے۔ سرگسیان نے منصبِ صدارت کا حلف 9 اپریل 2018ء کو اُٹھایا تھا۔[4]
آرمین سرگسیان | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(آرمینیائی میں: Արմեն Վարդանի Սարգսյան) | |||||||
مناصب | |||||||
وزیر اعظم آرمینیا (5 ) | |||||||
برسر عہدہ 4 نومبر 1996 – 20 مارچ 1997 | |||||||
| |||||||
صدر آمینیا [1] (4 ) | |||||||
برسر عہدہ 9 اپریل 2018 – 1 فروری 2022 | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 23 جون 1953ء (71 سال)[2] یریوان | ||||||
شہریت | سوویت اتحاد (–1991) آرمینیا (1991–) مملکت متحدہ (2002–) سینٹ کیٹز و ناویس | ||||||
جماعت | آزاد سیاست دان | ||||||
تعداد اولاد | 2 | ||||||
عملی زندگی | |||||||
پیشہ | سیاست دان ، طبیعیات دان ، سفارت کار ، کارجو ، استاد جامعہ ، کمپیوٹر سائنس دان | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | آرمینیائی زبان ، روسی ، انگریزی | ||||||
دستخط | |||||||
IMDB پر صفحات | |||||||
درستی - ترمیم |
وہ Tetris-Wordtris نامی گیم کے شریک خالقوں میں سے ایک بھی تھے۔[5][6][7][8][9][10][11]
آرمین سرگسیان نے یریوآن اسٹیٹ یونیورسٹی کے شعبہ تھیوریٹیکل فزکس اینڈ میتھامیٹکس سے تعلیم حاصل کی۔
وہ نیشنل اکیڈمی آف سائنسز آف آرمینیا اور نیشنل کومپیٹیٹونیس کونسل آف آرمینیا کے رکن تھے۔
سنہ 1976ء سے 1984ء تک وہ یریوآن اسٹیٹ یونیورسٹی میں طبیعیات کے پروفیسر اور اسی جامعہ کے شعبہ کمپیوٹر ماڈلنگ آف کومپلکس سسٹم کے سربراہ تھے۔
بعد میں وہ کیمبرج یونیورسٹی میں وزٹنگ ریسرچ فیلو اور آخرکار پروفیسر بنے۔[12][13]
آرمین سرگسیان کو بطور صدر امیدوار نامزد کرنے کی تجویز سابق صدر سیرژ سرگسیان نے 19 جنوری 2018ء کو دی اور آرمینیا کی ریپبلکن پارٹی نے بھی حمایت کی۔ ساتھ ہی ارمینین ریولوشنری فیڈریشن فرنٹ اتحاد کے ساتھ ساتھ ساروکین (Tsarukian) پارلیمانی اتحاد کی بھی حمایت حاصل تھی۔
2 مارچ 2018ء کو قومی اسمبلی کے 105 میں سے 90 ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب ہو گئے۔[3] آرمین سرگسیان الیکشن میں واحد امیدوار تھے۔
آرمین سرگسیان نے 9 اپریل 2018ء کو عہدے کا حلف اٹھایا۔ تقریبِ حلف برداری یریوآن کے کارین ڈیمیرچیان کومپلکس میں منعقد ہوئی۔[14][15][16]
حلف برداری کے دن وزیر اعظم کارین کاراپتیان مستعفیٰ ہو گئے اور قومی اسمبلی میں جماعتوں کے پاس اگلے وزیر اعظم کے لیے تجاویز کا ایک ہفتہ تھا۔[17] 16 اپریل کو قومی اسمبلی میں اکثریتی جماعتوں کے ارکان نے اتفاق کُلی سے سابق صدر سیرژ سرگسیان کو وزیر اعظم نامزد کیا اور 17 اپریل کو اس بات کی تصدیق کی گئی تھی۔[18] تاہم سیرژ کے بطور وزیر اعظم انتخاب کی وجہ سے ملک گیر احتجاج شروع ہو گئے اور انھیں مجبوراً حلف اٹھانے کے چھ دن بعد استعفیٰ دینا پڑا۔[19] کارین کاراپتیان نئے وزیر اعظم کے انتخاب تک نگران وزیر اعظم رہے۔[20] 8 مئی 2018ء کو نیکول پاشینیان کو وزیر اعظم منتخب کر لیا گیا۔ 26 مئی 2018ء کو آرمین سرگسیان اپنے پہلے بین الاقوامی دورے پر جمہوری جمہوریہ جارجیا کی بنیاد رکھنے کے جشن میں شریک ہونے کے لیے تبلیسی گئے تھے۔[21]
جون 2018ء میں آرمین سرگسیان نے آئین میں تبدیلیاں کرنے کی تجویز دی کہ صدر اور وزیر اعظم کی طاقتوں کو برابر کیا جائے۔[22]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.