یشوع یا یوشع بن نون (/ˈɒʃə/) یا جاہیشوا (عبرانی: יְהוֹשֻׁעַ یاہوشوآ یا عبرانی: יֵשׁוּעַ یشوعوا; آرامی: ܝܫܘܥ ایشا; یونانی: Ἰησοῦς ،عربی: يوشع بن نون، (لاطینی: یوسوے)‏، یوشع ابن نون، ترکی زبان: یوشع)، ایک تورات میں مذکور شخصیت ہے، جسے بطور جاسوس پیش کیا گیا ہے (گنتی 13–14) اور کئی مقامات پر موسی کے مددگار کے طور پر ۔[3] یوشع، اسلام کے مطابق، موسی کے بھانجے اورجانشین تھے[4] اور ایک جنگجو سورما تھے، نڈر مگر دل میں خوف خدا رکھتے تھے۔ کنعان کے حالات دیکھنے کے لیے جانے والوں میں یشوع بھی شامل تھے مگر واپس آ کر جہاد کرنے سے ڈرے نہیں۔ آپ کو موسیٰ نے اپنا جانشین مقرر کیا تھا۔ اس جانشین مقرر کرنے کا ذکر کتاب استثنا کے کے باب 31 میں ہے۔ اُن کا عہد چودہویں صدی قبل مسیح کا ہے۔ یشوع سے عہد نامہ قدیم کی ایک کتاب یشوع بھی منسوب ہے۔
قرآن کریم میں بغیر نام لیے آپ کا ذکر سورۃ الکہف کی آیت 60 اور 62 میں ہے کہ موسیٰ علیہ السلام اپنے نوجوان یا شاگرد سے مخاطب ہوئے۔ یہ نوجوان اور شاگرد یشوع علیہ السلام ہی تھے۔

اجمالی معلومات یوشع یشوع, پیغمبر ...
یوشع
یشوع
یوشع ﵇ بنی اسرائیلیوں سے عہد لیتے ہوئے۔
پیغمبر
پیدائش1350 ق م
جدید مملکت مصر
وفاتکنعان
مزاریشوع کا مزار
تہوار
منسوب خصوصیاتکالب بن یفنہ کے ساتھ دیکھا گیا جب اپ دونوں کنعان سے باہر انگور لا رہے تھے۔
بند کریں

اسلام میں

Thumb

نام میں اختلاف

ان کا نام مسلمانوں کے ہاں یوشع بن نون جبکہ مسیحی ان کا نام یشوع بن نون لکھتے ہیں۔[5] صحیح بخاری صحیح مسلم اور سنن ترمذی میں سورہ الکہف کی آیت 60 کے ضمن یوشع بن نون لکھا ہے وَانْطَلَقَ مَعَهُ بِفَتَاهُ يُوشَعَ بْنِ نُونٍ [6]

نسب یوشع بن نون

يوشع بن نون بن أفراثيم بن يُوسُفَ بْنِ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْخَلِيلِ عَلَيْهِمُ السَّلَامُ وَأَهْلُ الْكِتَابِ يَقُولُونَ يُوشَعُ ابن عَمِّ هُودٍ۔[7]

جانشین موسیٰ

موسیٰ علیہ السلام کی وفات اقدس کے بعد آپ کے خلیفہ اول یوشع بن نون علیہ السلام ہوئے جن کو اللہ تعالیٰ نے نبوت عطا فرمائی۔كَانَ نَبِيُّهُمُ الَّذِي بَعْدَ مُوسَى يُوشَعُ بْنُ نُونٍ[8]

سمندر میں گھوڑا ڈالنا

موسیٰ (علیہ السلام) جب سمندر کے کنارے پہنچے تو ان کے اصحاب میں سے یوشع بن نون نے کہا : اے موسیٰ (علیہ السلام) آپ کے رب نے کس طرف سے نکلنے کا حکم دیا تھا؟ موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنے سامنے سمندر کی طرف اشارہ کیا۔ یوشع نے اپنا گھوڑا سمندر میں ڈال دیا حتی کہ جب وہ سمندر کی گہرائی میں پہنچا تو پھر لوٹ آئے اور پھر پوچھا کہ آپ کے رب نے کہاں سے نکلنے کا حکم دیا تھا؟ تین مرتبہ اس طرح ہوا‘ پھر اللہ تعالیٰ نے موسیٰ (علیہ السلام) کی طرف یہ وحی کی کہ اپنے عصا کو سمندر پر ماریں‘ جب موسیٰ (علیہ السلام) نے سمندر پر عصا مارا تو وہ بارہ حصوں میں منقسم ہو کر پھٹ گیا حتی کہ موسیٰ (علیہ السلام) بنواسرائیل کے بارہ گروہوں کے ساتھ اس سے پار گذر گئے۔[9]

سورج کا ٹھہرنا

Thumb
کفل حارس، فلسطین میں یوشع بن نون کا مقبرہ
Thumb
اردن میں یوشع بن نون کا مقبرہ

بدر الدین عینی عمدۃُ القاری میں فرماتے ہیں :وہ نبی ِ یوشع بن نون تھے۔ ِ سَیِّدُنا موسیٰ کے دنیا سے پردہ فرما نے کے چالیس سال بعد اللہ عَزَّوَجَلَّ نے انھیں مبعوث فرمایا ،انھوں نے بنی اسرائیل کو خبر دی کہ میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کا نبی ہوں اور اللہ عَزَّوَجَلَّ نے مجھے قوم جَبَّارِین سے جہاد کرنے کا حکم دیا ہے۔ بنی اسرائیل نے ان کی تصدیق کی اور ان کے ہاتھ پر بیعت بھی کی۔ پھر انھوں نے بنی اسرائیل کے ساتھ اُرَیْحا ( نامی بستی )کا قَصد فرمایا، اُن کے پاس تابوتِ میثاق بھی تھا انھوں نے چھ مہینے تک اس بستی کا احاطہ کیے رکھا، ساتویں مہینے اس بستی کی دیواریں گرانے میں کامیاب ہوئے، توانہوں نے بستی میں داخل ہوکر قومِ جَبَّارِین سے جہاد شروع کر دیا۔ یہ جمعہ کا دن تھا۔ پورے دن جہاد ہوتا رہا لیکن ابھی جہاد مکمل نہ ہوا تھا۔ قریب تھا کہ سورج غروب ہو جاتا اور ہفتے کی رات شروع ہو جاتی ( ان کی شریعت میں ہفتے کو جہاد جائز نہ تھا۔ مرقاۃ، ج7، ص660) چنانچہ، ِ سَیِّدُنا یوشع عَلَیْہِ السَّلَامکو خوف ہوا کہ کہیں اُن کی قوم عاجز نہ آجائے۔ آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے اللہ عَزَّوَجَلَّ سے دعا کی :اے اللہ عَزَّوَجَلَّ سورج کو واپس لوٹا دے! انھوں نے سورج سے کہا: تو اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اطاعت پر مامور ہے اور میں بھی اللہ عَزَّوَجَلَّ کے حکم کا پابند ہوں، یعنی تو غروب ہونے پر مامور ہے اور میں نماز پڑھنے پر یا غروب سے پہلے قتال کرنے پر مامور ہوں، پس اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ان کے لیے سورج کو ٹھہرادیا اور غروبِ آفتاب سے قبل انھیں فتح نصیب ہو گئی ۔[10]

مسیحیت میں

عبرانیوں 10-4:8 کے کئی تراجم سے یشوع اور یسوع کی مشاہبت ثابت ہوتی ہیں اس میں فرق اتنا ہے یشوع نے انھیں (کنعان) آرام میں داخِل کِیا یسوع نے خُدا کی اُمّت کو “خدا کے آرام‘‘‘ میں داخل کیا۔ ابتدائی کلیسیائی آبا کے نزدیک یشوع، یسوع کی ایک قسم ہیں۔[11]

یہودیت میں

بیرونی روابط

یوشع بن نون
ماقبل  بنی اسرائیل کے قاضی مابعد 

حوالہ جات

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.