ہنگورجہ
پاکستانی شہر From Wikipedia, the free encyclopedia
پاکستانی شہر From Wikipedia, the free encyclopedia
ہنگورجہ سندھ پاکستان کا ایک قدیم شہر ہے جو قومی شاہراہ پر کراچی سے 400 کلومیٹر دور اور رانی پور سے 14 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ ہنگورجا انتظامی اعتبار سے تحصیل صوبھودیرو، ضلع خیرپور کی یونین کونسل ہے۔
تاریخ ہنگورجا کے مصنف پروفیسر (ر) میرمحمدسومرو کہتے ہیں،[1]
” | تاریخ کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ہنگورجا سماٹ (سمہ) خاندان کی ایک شاخ تھی، جیسا کہ یہ شہر انہوں نے آباد کیا تھا اسی لیے ہنگورجا نام پڑ گیا۔ | “ |
ممتاد نقاد اللہ رکھیو بُٹ جنھوں نے سماٹ پر مکمل کتاب لکھی ہے، ان کی تحقیق کے بموجب ہنگورجا سماٹ کی ذات ہے۔[2] مرزا قلیچ بیگ کا کہنا ہے کہ سمہ خاندان کی جدا جدا شاخیں ہیں اور ان میں ہنگورجا بھی نمایاں ہے۔[3]
قدامت کے لحاظ سے یہ شہر بہت قدیم ہے۔ شہر کی قیام کی تاریخ نہیں مل سکی ہے لیکن یہ ثابت ہو چکا ہے کہ یہ شہر سن 947ھ سے بھی پہلے آباد تھا۔[4]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.