From Wikipedia, the free encyclopedia
ہندوستان کا آہنی دور وادیٔ سندھ کی تہذیب کے بعد کا دور مانا گیا ہے۔[1] یہ دور گنگا کے مغربی میدان (1200 تا 600 ق م ) اور اس کے بعد شمالی علاقہ کی تہذیب (700 تا 200 ق م ) پر مشتمل ہے۔ آہنی دور میں ہندوستان ویدک دور کے قبائلی دور یا جن پد سے 16 مہا جن پد میں منتقل ہوا اور یہیں سے تاریخ کی ابتدا ہوتی ہے۔ اس سے قبل کا زمانہ ما قبل تاریخ کا زمانہ کہلاتا ہے۔ آہنی دور کے اواخر میں موریا سلطنت عروج پر تھی جس نے بھارت میں بدھ مت کو طاقت دی اور پھلے پھولنے میں مدد کی۔
ہر جگہ کی طرح یہاں بھی دھاتوں کا حصول کئی صدیوں پہلے شروع ہو گیا تھا۔[2]
اتر پردیش میں 1800 سے 1000 ق م میں لوہے کا استعمال شروع ہو گیا تھا بھٹی پھونکنی کے آثار ملے ہیں۔ روایتی طور پو لوہے کے استعمال کا آغاز ویدک دور سے شروع ہوتا ہے اور ویدک لوگوں نے ہی بہار میں دھاتوں کے استعمال میں تبدیلی لاکر ایک نئے دور کا آغاز کیا۔ اس دور میں ہندوستان لوہے کے استعمال اور ایجاد کا ایک مرکز تھا۔[3][4]
جنوبی ہند میں آہنی استعمال کے پہلے آثار کرناٹک اور تمل ناڈو میں 1000 ق م میں ملتے ہیں۔[5]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.