پاکستانی مصنف From Wikipedia, the free encyclopedia
کامران اعظم سوہدروی ایک پاکستانی مصنف ہیں۔[1]
بظاہر اس صفحےمیں ایک بڑا حصہ ڈالنے والے صارف / صارفین کا قریبی تعلق صاحب عنوان یا موضوع سے ہے۔ |
کامران اعظم سوہدروی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
مقام پیدائش | تحصیل وزیر آباد |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور جامعہ پنجاب |
پیشہ | مصنف |
ملازمت | آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی |
درستی - ترمیم |
کامران اعظم سوہدروی ، 20 دسمبر 1976ء کو سوہدرہ تحصیل وزیر آباد ضلع گوجرانوالہ میں محمد اعظم جنجوعہ کے ہاں جنجوعہ قوم میں پیدا ہوئے۔ آبائی علاقہ ضلع جہلم ہے، دادا محمد رفیق جنجوعہ بغرض معاش سوہدرہ میں آکر آباد ہوئے، والدہ کا نام مرحومہ تسلیم کوثر ہے۔ قرآن مجید کی ابتدائی تعلیم مختار بی بی اور محلہ کی مسجد سے حاصل کی۔ محمد اقبال مغل پاجی ابتدائی دینی اساتذہ میں سے ہیں۔ اس کے بعد سوہدرہ میں گورنمنٹ اسکول میں داخلہ لیا۔ میٹرک 1993ء میں سوہدرہ اسکول ہی سے پاس کیا۔ ایف۔ ایس۔ سی 1995ء میں پاس کی۔ 1997ء میں بی۔ اے پرائیویٹ پاس کیا۔ ایم۔ اے اسلامیات 1999ء میں پنجاب یونیورسٹی سے پاس کیا اورڈبل ایم۔ اے اسلامیات اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے پاس کیا۔ اس کے ساتھ “شہادۃ العالمیہ” جامعہ سلفیہ فیصل آباد سے پاس کیا۔ “کورس اللسان العربی” علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے پاس کیا۔ “دور ہ تفسیر” مرکز الدعوۃ السلفیہ ستیانہ بنگلہ (فیصل آباد) سے کیا۔ دورہ تفسیر میں آپ کے استاد عبد اللہ امجد چھتوی تھے۔ اس کے علاوہ آپ کے علمی اساتذہ میں عبد الرشید عراقی، عبد العزیز سیال، عبد العزیز فاروق مولانا محمد ادریس فاروقی، حکیم راحت نسیم سوہدروی ہیں، جن سے آپ نے کسب علم حاصل کیا۔ شاعری میں آپ نے خالد جاوید بٹ اور صائم علی وزیرآبادی سے اصلاح لی ہے۔ سنہ 2004ء میں آپ کی شادی ہوئی۔ اولاد میں آپ کے ایک بیٹا اور چھ بیٹیاں ہیں۔
اس حصہ میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
ملازمت محکمہ تیل و گیس (او۔ جی۔ ڈی۔ سی۔ ایل) میں 4 اکتوبر 1996ء میں تقرری ہوئی اور تا حال ملازمت جاری ہے۔
اس حصہ میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
آپ متعدد کتابوں کے مصنف ہیں۔ بالحاظ موضوعات کتابوں کی فہرست یہ ہے،
مدح رسول کے نام سے کامران اعظم سوہدروی کا غیر منقوط نعتیہ مجموعہ کلام جو 120 صفحات پر مشتمل ہے 2009ء میں : علم و عرفان پبلشرز لاہور، سے شائع ہوا۔[6]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.