Remove ads
From Wikipedia, the free encyclopedia
ولیم شیکسپیئر (بپتسمہ 26 اپریل 1564؛ انتقال 23 اپریل 1616)[ا] ایک انگریز مصنف اور شاعر تھا جسے انگریزی زبان میں دنیا کے عظیم ترین مصنفین اور ڈراما نگاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔[32] شیکسپیئر کو عموماً انگلستان کا قومی شاعر کہا جاتا ہے۔[33][ب] اس کی تصانیف میں تقریباً 38 کھیل،[ج] 154 گیت دو لمبی نظمیں اور بہت سی چھوٹی نظمیں شامل ہیں۔ اس کے کھیل دنیا کی سبھی بڑی زبانوں میں ترجمہ ہو چکے ہیں اور کسی بھی دوسرے مصنف کے کھیلوں کی نسبت زیادہ پیش کیے جاتے ہیں۔ شیکسپیئر کے ہاں سٹراٹ فورڈ میں پیدا ہوئے۔ ان کی ابتدائی زندگی کے بارے میں زیادہ معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ 1552ء میں ان کی شادی این۔ہاتھوے سے ہوئی اور ان کے تین بچے پیدا ہوئے۔ 1592ء میں وہ لارڈ چیمبرلین کی کمپنی کے ارکان بن گئے جہاں ان کا کام ڈرامے لکھنا تھا۔ وہ ایک پر گو شاعر تھے اور بڑی سرعت کے ساتھ تصنیف و تالیف کا کام کیا کرتے تھے۔ 1597ء میں انھوں نے اپنے آبائی قصبے میں ایک اچھا مکان خریدا اور 1610ء میں وہاں رہائش اختیار کرلی۔ 1616ء میں ان کا انتقال ہو گیا۔ ولیم شیکسپیئر نے ہر قسم کے ڈرامے لکھے یعنی طربیہ، المیہ، تاریخی اور رومانوی۔ ان کے ڈراموں میں نظمیں بھی شامل ہیں جن میں سے بعض حصے اعلیٰ پیمانہ کی شاعری کے معیار کے مطابق ہیں۔ شیکسپیئر کی تحریر میں جدتِ خیال نمایاں ہے اور ساتھ ہی عمق، گہرائی اور متانت بھی پڑھنے والے کو مسحور کردیتی ہے۔
۔[34]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.