From Wikipedia, the free encyclopedia
وشال کرشنا ریڈی (پیدائش 29 اگست 1977ء)[1] ایک بھارتی اداکار اور فلم پروڈیوسر ہیں، جو زیادہ تر تمل فلم انڈسٹری سے منسلک ہیں۔ ان کے زیادہ تر فلمیں دیگر ہندوستانی زبانوں تیلگو اور ہندی میں ڈب ہو چکی ہیں۔ وشال تمل فلم پروڈیوسر جی کے ریڈی کا چھوٹا بیٹا ہے۔ وشال نے لوئلا کالج، چینائی سے ویژول کمیونی کیشن کی تعلیم حاصل کی ہے۔ انھوں نے اپنی پروڈکشن کمپنی وشال فلم فیکٹری کے تحت کئی فلمیں پروڈیوس کی ہیں۔
Vishal | |
---|---|
విషాల్ రెడ్డి | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | [1][2] چینائی, تمل ناڈو, India | 29 اگست 1977
قومیت | بھارتی قوم |
نسل | Telugu |
والدین | G.K Reddy |
عملی زندگی | |
مادر علمی | Loyola College, Chennai |
پیشہ | Actor, فلم پروڈیوسر, Secretary General for Nadigar Sangam |
پیشہ ورانہ زبان | تیلگو ، تمل |
دور فعالیت | 2004–present |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
وشال نے فلم انڈسٹری میں اپنے کیرئیر کی شروعات میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی، وہ ہدایتکار ارجن سرجا کے اسٹنٹ رہے۔ اس کے بعد انھوں نے فلموں میں اداکاری شروع کی اور ان کی پہلی فلم بطور مرکزی کردار رومانوی تھرلر فلم چیلّمے (2004) تھی، وشال کی کاروباری لحاظ سے کامیاب فلم سانداکوزی (2005) اور تھیمیرو (2006) تھی۔[3] اس کے بعد یکے بعد دیگرے باکس آفس پر ناکام فلموں کی وجہ سے وشال نے اپنا پروڈکشن اسٹوڈیو قائم کیا، جس کے بعد سے انھوں نے کئی بہترین کامیاب فلمیں بنائیں، جن میں پانڈیا ناڈو’ (2013) and نان سیگاپو منی تھن (2014)شامل ہیں۔[4]
اکتوبر 2015ء میں وشال جنوب ہندی فلم انڈسٹری کے اداکاروں کی ایسوسی ایشن ندیگر سنگمکے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔[5] He was expelled from Tamil Film Producers' Council (TFPC) for remarks against the council.[6][7]
وشال کرشنا، تمل اور تیلگو فلم پروڈیوسر جی کے ریڈی اور جانکی دیوی کے گھر 29 اگست 1977ء کو چینائی پیدا ہوئے، وشال کے بڑے بھائی وکرم کرشنا بھی فلم پروڈیوسر ہیں جنھوں نے وشال کو لے کر کئی فلمیں بنائی۔[8] وشال کی ایک چھوٹی بہن بھی ہے جس کا نام ایشوریہ ہے، وشال نے اپنی ثانوی تعلیم ڈون بوسکو میٹریکیولیشن ہائیر سیکنڈری اسکول سے حاصل کی، اس کے بعد وشال نے لوئلا کالج، چینائی سے ویژول کمیونی کیشن کی تعلیم حاصل کی ہے۔
وشال نے اداکار و ہدایتکار ارجن سرجا کو ان کی فلم ویدھم (2001) کے لیے اسسٹ کیا، اسی فلم کے سیٹ پر پروڈیوسر نے وشال کو نوٹ کیا اور اسے ہدایتکار گاندھی کرشنا کی اگلی فلم چیلّمے (2004)کے لیے منتخب کر لیا۔[9][10] اس رول کو قبول کرنے کے بعد وشال نے کوٹھو پی پٹرائی تھیٹر گروپ سے ایکٹنگ سیکھنی شروع کی۔ اس فلم میں وشال نے رگھونندن کا کردار ادا کیا جس کی بیوی اس کے بچپن کے دوست کے ہاتھوں اغوا ہوجاتی ہے۔[10] ناقدین نے اس فلم میں عشال کی کارکرگی کو ‘‘مناسب’’ کہا۔[11][12] وشال کی اگلی فلم سنداکوزی (2005) تھی جس کے ہدایتکار این لنگوسوامی تھے، جو اس سے قبل وشال کے والد کے ساتھ کام کرچکے تھے۔[13] اس فلم میں وشال کو ایک ایکشن پیرو کے طور پر مقبول کر دیا۔[14] فلمی نامہ نگاروں نے وشال کو وقت کا"تیزی سے ابھرتا ایکشن ہیرو" قرار دیا۔[15] اس کے بعد ہدایتکار ساسی'کی فلم دشیم (2006) میں بطور مہمان ادکار کام کرنے کے بعد وشال نے ہدایتکار ترون گوپی کی ایکشن فلم تھیمیرو (2006) میں کام کیا۔ اس فلم کو مخلوط تاثرات ملے اور وشال کی اداکاری کو سراہا گیا۔[16] یہ فلم وشال کی تیسری کامیاب فلم ثابت ہوئی اور پھر وشال تامل فلموں کا نامور چہرہ بن گئے۔[17]
وشال کی اگلی فلم ایک سیاسی ڈراما فلم شیوا پتی گرام (2006) تھی جس کے ہدایتکار کارو پزہانیہن تھے۔ یہ فلم فلاپ ثابت ہوئی۔[18] اس کے بعد وشال نے ہدایت کار ہری کی ملٹی اسٹار فیملی ڈراما فلم تھامی ربھارانی (2007) میں کام کیا جو باکس آفس پر کامیاب رہی۔[19][20] اس کے بعد اس سال وشال ہدایتکار بھوپتی پانڈین کی کامیڈی فلم ملائی کوٹائی (2007) میں کام کیا۔[21] یہ فلم اوسط درجہ کی قرار دی گئی۔[22][23]
اس کے بعد وشال ہدایتکار بالا کی کامیڈٰ فلم اوان ایوان (2011) میں کام کیا[24][25][26] وشال کی اگلی فلم ہدایتکار پربھودیوا کی فلم ویدی (2011) تھی جس میں وشال نے پولیس آفیسر کا کردار ادا کیا، یہ بہت بڑی کامیاب فلم ثابت ہوئی، [27]
سال 2016 میں وشال نے فلم سمر میں وشال نے ایک فوریسٹ گائیڈ کاکردار نبھایا، [28][29] اس سال وشال مزید تین فلموں میں نظر آئے جس میں بطور مہمان اداکار فلم تھیا ویلائی سیانم کمارو اور ایکشن فلم پٹاتھو ینّائی اور پنڈیا ناڈُو شامل ہے۔[30][31] وشال نے اپنے پروڈکشن کمپنی کے تحت فلم نان سگا پو مانیتھن (2014) بنائی، جس کی کہانی انتقام پر مبنی تھی۔[32]
† | Denotes films that have not yet been released |
فلم | سال | کردار | ہدایتکار | نوٹ/ہندی ڈب | حوالہ |
---|---|---|---|---|---|
جڈیکیتھا موڈی | 1989 | ڈانسر | اُمیش پربھاکر | بطور چائلڈ آرٹسٹ | [33] |
چیلّمے | 2004 | رگھو نندن | گاندھی کرشنا | [12] | |
سنداکوزی | 2005 | بالو | این لنگوسوامی | ہندی ڈب:جیت ہماری | [15] |
دشیم | 2005 | خصوصی ظہور | ساسی | مہماد اداکار | [34][35] |
تھیمیرو | 2006 | گنیش | ترون گوپی | ہندی ڈب: ریٹرن آف ضد | [17] |
شیواپتی گرام | 2006 | ستیہ مورتی | کاور پزھانیپن | ہندی ڈب:آج کا نیا کمینہ | [18] |
تھامی رمبھارانی | 2007 | بھارانی پوتھیرن | ہری | ہندی ڈب:ریٹرن آف راؤڈی سنگھ | [19] |
ملائی کوٹائی | 2007 | ابنو | بھوپتی پانڈین | ہندی ڈب:ایک ضدی | [22] |
ستیم | 2008 | ستیم | اے راج شیکھر | ہندی ڈب:ریٹرن آف خاکی | [36] |
سیلوٹ | 2008 | ستیم | اے راج شیکھر | ستیم تیلگو زبان میں | [37] |
تھورانائی | 2009 | موروگن | سابھا ایاپن | ہندی ڈب:وشال کی قربانی | [38] |
پشتا | 2009 | مرلی کرشنا | سابا سیاپن | تھورانائی تیلگو زبان میں | [39] |
تھیرادا ویلائیتو پلائی | 2010 | کارتک | تھیرو | ہندی ڈب:ایک کھلاڑی تین حسینائیں | [40] |
اوان ایوان | 2011 | والٹر ونن گمودی | بالا | [24] | |
ویدی | 2011 | پربھاکرن (بالو) | پربھو دیوا | ہندی ڈب:فائیٹر مرد نمبر 1 | [41] |
سمر | 2013 | شکتی | تھیرو | ہندی ڈب: گبر شیر | [42] |
تھیا ویلائی سیانم کمارو | خصوصی ظہور | سندر سی | مہمان اداکار | [43][44] | |
پٹھاتو ینّائی | 2013 | سرونن | بھوپتی پانڈٰن | ہندی ڈب:ڈیرنگ باز کھلاڑی 2 | [45] |
پانڈیا ناڈُو | 2013 | شیوا کمار | سوسین تھیران | ہندی ڈب: شیوا کا بدلا | بطور پروڈیوسر بھی[46] |
نان سگا پو مانیتھن | 2014 | اندھیران | تھیرو | ہندی ڈب: پیار ری لوڈیڈ | بطور پروڈیوسر[47] |
کٹھی تھیرائی کٹھی وسنم ایاکم | 2014 | خصوصی ظہور | آر پارتھیپن | مہمان اداکار | [48][49] |
پوجائی | 2014 | واسو دیون | ہری | ہندی ڈب:ہمتور | بطور پروڈیوسر[50] |
امبالا | 2015 | سرونم | سندر سی | ہندی ڈب: امبالا | بطور پروڈیوسر[51] |
واسووم سراوننم اونا ہڈیچوانگا | 2015 | ویٹریویل | ایم راجیش | مہمان اداکار | [52][53] |
پایم پلّی | 2015 | جے سیلان | سوسین تھیران | ہندی ڈب:میں ہوں رکشک | بطور پروڈیوسر[54] |
کتھاکالی | 2016 | امودھن | پنڈیراج | ہندی ڈب: کھیل پاور کا | [55] |
ماروڈو | 2016 | ماروڈو | ایم متھیا | ہندی ڈب:روؤڈی نمبر 1 | [56] |
کٹھی سنڈائی† | 2016 | [[سورج | زیر تکمیل | [57] | |
مدھا گجا راجا† | 2017 | سندر سی | Delayed; also playback singer | [58] | |
تھپاری والن | 2017 | کنیاں پوگونڈرن | مائیسکن | فلمنگ | [59] |
ارمبو تھیرائی | 2017 | میجر کتھی راون | P. ایس میتھران | پروڈیوسر کے طور پر بھی | [60] |
سنداکوزی 2 † | 2018 | این لنگوسوامی | فلمنگ | [61] |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.