From Wikipedia, the free encyclopedia
ورُن دھون (جنم 24 اپریل 1987ء)[1] ایک بھارتی اداکار ہے۔ وہ فلم ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون کا بیٹا ہے، اس نے نوٹنگھم ٹرینٹ یونیورسٹی سے بزنس منیجمنٹ کی پڑھائی کی۔ جس کے بعد اس نے 2010ء میں فلم 'مائے نیم از خان' میں کرن جوہر کے معاون ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا۔ ورن نے 2012ء میں کرن جوہر کی رومانٹک کامیڈی 'اسٹوڈینٹ آف دی ایئر' سے اپنی پہلی اداکاری کی، جس کے لیے اس کو 'بیسٹ ڈیبو میل' کے لیے فلم فیئر نامزدگی ملی۔
ورن نے 'ہمپٹی شرما کی دلہنیا' (2014ء) اور ڈانس فلم 'اے بی سی ڈی 2' (2015ء) میں اداکاری کر کے بالی وڈ میں اپنی پہچان قائم کی۔ اس نے کرائم تھرلر بدلا پور (2015ء) میں اپنی اداکاری کے لیے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار کے لیے نامزدگی حاصل کی۔ ورن نے ایکشن ڈراما دل والے (2015ء)، کرائم ڈراما ڈشوم (2016ء) اور رومانٹک کامیڈی "بدری ناتھ کی دلہنیا" (2017ء) میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
ورن دھون کا جنم 24 اپریل 1987ء کو فلم ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون اور کرنا دھون کے گھر ہوا۔[2][3] اس کا بڑا بھائی، روہت ایک فلم ڈائریکٹر ہے۔ اس نے ایچ۔ آر۔ کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس سے اپنی ایچ ایس سی کی پڑھائی پوری کی۔ ورن کے پاس نوٹنگھم ٹرینٹ یونیورسٹی، متحدہ مملکت سے بزنس منیجمنٹ کی ڈگری ہے۔[4][5] اپنی اداکاری کیریئر سے پہلے، ورن نے 2010ء میں فلم 'مائے نیم از خان' میں کرن جوہر کے معاون ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا۔[6]
2012ء میں ورن نے کرن کی رومانٹک کامیڈی 'اسٹوڈینٹ آف دی ایئر' سے اپنی پہلی اداکاری کی جس من سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ بھی شامل تھے۔[6] 2014ء میں ورُن کی دو فلمیں ریلیز ہوئیں۔ پہلی کامیڈی فلم 'میں تیرا ہیرو' (2014ء) تھی، جو تیلگو فلم کنڈیریگا کی ریمیک تھی، جس کو بالاجی موشن پکچرز کی جانب سے تخلیق کیا گیا اور اس کے باپ نے ڈائریکٹ کیا تھا۔[7][8] پھر ورن نے رومانٹک کامیڈی فلم 'ہمپٹی شرما کی دلہنیا' (2014ء) کی۔ جس میں اس کے ساتھ عالیہ بھٹ اور سدھارتھ شکلا نے بھی کام کیا تھا۔
ڈائریکٹر شری رام راگھون کی کرائم تھرلر بدلا پور (2015ء) نامی فلم میں ورن نے، ایک آدمی جس کے 15 سال کے بیٹے اور بیوی کا قتل ہو جاتا ہے، کا کردار نبھایا۔[9] جس کے لیے اس کو 'بیسٹ ایکٹر میل' کے لیے فلم فیئر نامزدگی ملی۔
ورن نے اگلی فلم شردھا کپور کے ساتھ 'اے بی سی ڈی 2' کی، جس میں اس نے ممبئی کے ایک ڈانسر سریش مکند کا کردار ادا کیا، جو 2012ء کے عالمی ہپ ڈانس چیمپیئن شپ جیت جاتا ہے۔[10] اس نے ایکشن ڈراما فلم دل والے میں شاہ رخ خان کے چھوٹے بھائی کا کردار نبھایا۔
ورن نے اگلی فلم 'ڈشوم' (2016ء) میں کام کیا، جس کی ڈائریکشن اس کے بڑے بھائی روہت نے کی تھی۔ اس فلم میں جان ابراہم اور جیکلین فرنانڈز بھی تھے۔[11] 2017 اگلی فلم 'بدری ناتھ کی دلہنیا' میں کام کیا، جو 'ہمپٹی شرما کی دلہنیا' (2014ء) کا دوسرا حصہ تھا۔ جنوری 2017ء کو، ورُن نے کامیڈی فلم 'جڑوا 2' میں اداکاری کی، جو 1997ء کی 'جڑوا' کا سیکول ہے۔ اس فلم میں اس کے ساتھ جیکلن فرنانڈز اور تاپسی پنو نے بھی کام کیا۔[12]
† | ظاہر کرتا ہے کہ فلم ابھی ریلیز نہیں ہوئی |
سال | فلم | کردار | حواشی |
---|---|---|---|
2010ء | مائی نیم اِز خان | — | معاون ہدایت کار |
2012ء | اسٹوڈینٹ آف دی ایئر | روہن نندا | |
2014ء | میں تیرا ہیرو | سریناتھ "سینو" پرساد | |
2014ء | ہمپٹی شرما کی دلہنیا | رکیش "ہمپٹی" شرما | پس پردہ گلوکار بھی برائے گانا "لکی تو لکی میں" |
2015ء | بدلا پور | راگھو "رگھو" پیروہت | |
2015ء | اے بی سی ڈی 2 | سریش "سرو" موکنڈ | پس پردہ گلوکار بھی برائے گانا "ہیپی برتھڈے" |
2015ء | دل والے | ویر رندھیر بکشی | |
2016ء | ڈھشوم | جنید انصاری | |
2017ء | بدری ناتھ کی دلہنیا | بدری ناتھ "بدری" بنسل | |
2017ء | جڑوا 2 | راجا/پریم ملہوترا | |
2018ء | اکتوبر | دانش "دان" والیا | |
2018ء | نواب زادے | — | "ہائی ریٹڈ گبرو" گانے میں خصوصی آمد[13] |
2018ء | سوئی دھاگا | موجی | |
2019ء | کلنک † | اعلان ہوگا | فلم بندی جاری[14] |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.