اردو زبان کے شاعر From Wikipedia, the free encyclopedia
نصیر ترابی (ولادت: 15 جون 1945ء - وفات 10 جنوری 2021ء)پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے نامور شاعر، ماہر لسانیات، لغت نویس تھے۔ وہ نامور شیعہ ذاکر اور خطیب علامہ رشید ترابی کے فرزند تھے۔ پاکستانی ڈراما سیریل ہم سفر کے ٹائٹل گیت وہ ہم سفر تھا انہی کا لکھا ہوا ہے۔[1] نصیر ترابی رشید ترابی کے بیٹے تھے۔[2]
نصیر ترابی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 15 جون 1945ء ریاست حیدرآباد ، برطانوی ہند |
وفات | 10 جنوری 2021ء (76 سال) کراچی |
رہائش | کراچی |
شہریت | برطانوی ہند پاکستان |
والد | رشید ترابی |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ کراچی |
پیشہ | شاعر ، مصنف ، فرہنگ نویس |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
نصیر ترابی 15 جون 1945ء کو ریاست حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد کا نام رشید ترابی تھا۔[2] تقسیم ہند کے بعد پاکستان آگئے۔ 1968ء میں جامعہ کراچی سے تعلقات عامہ میں ایم اے کیا۔ 1962ء میں شاعری کا آغاز کیا۔ ان کا اولین مجموعۂ کلام عکس فریادی 2000ء میں شائع ہوا۔ ایسٹرن فیڈرل یونین انشورنس کمپنی میں ملازمت اختیار کی اور افسر تعلقات عامہ مقرر ہوئے۔[3]
نصیر ترابی 10 جنوری 2021ء کو 75 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ نصیر ترابی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ نے کی ہے۔[2]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.