From Wikipedia, the free encyclopedia
میشا شفیع ایک پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ ہے۔[2]
میشا شفیع | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 دسمبر 1981ء (43 سال)[1] لاہور |
شہریت | پاکستان |
والدہ | صبا حمید |
عملی زندگی | |
مادر علمی | نیشنل کالج آف آرٹس |
پیشہ | ادکارہ ، گلو کارہ ، ماڈل |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
میشا نے پہلی بار 2013ء میں میرا نائر کی فلم دی ریلکٹنٹ فنڈامینٹلسٹ میں معاون اداکارہ کا کردار کیا۔ جب کہ اسی سال مزید بالی وڈ فلم بھاگ ملکھا بھاگ میں کام کیا، جو 2013ء کی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی ایک فلم بولی ووڈ فلم بھارت میں۔ میشا نے اس کے بعد بلال لاشاری کی ایکشن تھریلر فلم وار میں بھی کام کیا، جو سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی پاکستانی فلموں میں سے ایک۔ ہے۔
میشا شفیع لاہور، پاکستان میں پنجابی گھرانے میں پیدا ہوئی، میشا پاکستانی اداکارہ صبا محمود کی بیٹی ہیں۔ لاہور کے گرائمر اسکول سے اے لیول اور نیشنل کالج آف آرٹس سے گریجویٹ کیا ہے۔
میشا نے 17 سال کی عمر میں ماڈلنگ میں قدم رکھا، پہلی بار جواد احمد کے وڈیو گانے بن تیرے کیا ہے جینا میں ماڈلنگ کی۔[3] 2009ء میں لی اوریل پیرس پاکستان نے میشا کو اپنا برانڈ کا سفیر مقرر کیا۔[4][5] اس کے بعد میشا کئی پاکستانی اور بین الاقوامی رسالوں جیسے لی اوفیشل اور ووگ بھارت وغیرہ میں نظر آئیں۔ میشا کئی کثیر ملکی اداروں کی مصنوعات کی مشہوریوں میں کام کر چکی ہیں، ان میں کوکا کولا، لپٹن چائے، موبی لنک، فینٹا، الائیڈ بینک، ایل جی موبائل فون قابل ذکر ہیں۔[3]
میشا نے 2006ء میں ہم ٹی وی کے ڈرامے محبت خواب کی صورت سے اداکاری کا آغاز کیا۔ اگلے سال 2007ء میں، جیو ٹی وی کے ڈرامے یہ زندگی وہ تو نہیں میں کام کیا۔
2012ء میں میرا نائر کی انگریزی فلم دی ریلکٹنٹ فنڈامینٹلسٹ (یہ محسن حمید کے اسی نام کے ناول پر مبنی ہے) سے فلموں میں اداکاری کا آغاز کیا۔ اس فلم میں ان کے ساتھ کیٹ ہڈسن اور ریز احمد تھے۔ یہ فلم 9/11 کے بعد امریکی عوام پر مسلمانوں کے خراب تاثر کا بیان کرتی ہے۔ میشا نے ایک جدید پاکستانی گلوکارہ کا کردار ادا کیا۔ فلم پر ناقدین نے ملا جلا تبصرہ کیا اور فلم باکس آفس پر بھی خاص کامیابی حاصل نہ کر پائی۔[6][7] تاہم، ناقدین نے میشا شفیع کی اداکاری کی تعریف کی تھی۔[8]
سال | فلم | کردار | زبان | وضاحت |
---|---|---|---|---|
2013 | دی ریلکٹنٹ فنڈامینٹلسٹ | بینا خان | انگریزی | |
2013 | بھاگ ملکھا بھاگ | پری زاد | ہندی | |
2013 | وار | زویا، Laxmi | اردو، انگریزی | اے آر وائے فلم اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ[9] |
2014 | عظیم چالبازیاں | انگریزی زبان | Filming |
سال | شو | کردار | زبان | وضاحت |
---|---|---|---|---|
2014 | عشق اوے | امل | اردو | |
2016 | مور محل | فرخ زاہد | اردو |
سال | عنوان |
---|---|
2009 | پچھل پیری |
2012 | دی ریلکٹنٹ فنڈامینٹلسٹ |
سال | گیت | وضاحت |
---|---|---|
2010 | "چوری چوری" | اولین گلوکار ریشماں |
2010 | "الف اللہ" | مع عارف لوہار |
2012 | "دشت تنہائی | اولین گلوکار اقبال بانو |
2012 | "عشق آپ بے اولا" | مع چکوال گروپ |
2014 | "سن وے بلوری" | اولین گلوکار نور جہاں (گلوکارہ) |
2014 | "چکنی" | اولین گلوکار عالم لوہار |
2016 | "اے راہ حق کے شہیدو" | اولین گلوکار نسیم بیگم[10] |
2016 | "بھولے بھالے" | |
2016 | "آیا لاڑئیے" | |
2020 | "گل سن" | |
2020 | "نہ ٹٹیا وے" |
سال | گیت | فلم | کمپوزر |
---|---|---|---|
2015 | ایوا | مور | سٹرنگز |
2016 | سن وے بلوری | شان عشق | امیر منور |
2017 | 24/7 لک ہلنا | پنجاب نہیں جاؤں گی | شانی ارشد |
پیپسی بیٹل آف دی بینڈز
سال | سیزن | گانا | دیگر تفصیل |
---|---|---|---|
2017 | 2 | "سپیکر پھاڑ"
|
|
2018 | 3 | "کوئی سڑدا اے تے سڑے"
|
اصل گلوکارہ نور جہاں |
"میں"
|
|||
2019 | 4 | "لیلی"
|
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.