From Wikipedia, the free encyclopedia
آپ کا اسم گرامی علی اور لقب سبط الرسول تھا۔ آپ ابو العاص بن ربیع اور زینب بنت محمد رسول اللہ کے صاحبزادے اور امامہ بنت ابی العاص کے بھائی تھے۔ [1]
والد ماجد کی جانب سے سلسلہ نسب یہ ہے
والدہ ماجدہ کی جانب سے سلسلہ نسب یہ ہے
آپ ہجرت مدینہ سے قبل مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے تھے۔ [3]
رضاعت کی مدت پوری ہونے کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے نواسے کو اپنے زیر کفالت لے لیا تھا کیونکہ ان کے باپ ابو العاص بن ربیع اس وقت مکہ میں مقیم تھے اور اسلام قبول نہیں کیا تھا۔ [6] رسول اللہ نے فرمایا جو شریک ہو میری اولاد میں تو مجھ کو اس پر اس سے زیادہ حق ہے (یعنی میری دختری اولاد پر ان کے والد سے زیادہ مجھ کو اختیار ہے) اور جو کافر کسی مسلمان کا کسی چیز میں شریک ہو تو مسلمان اس سے زیادہ کا حقدار ہے۔ [7] ابو العاص بن ربیع جب غزوہ بدر میں گرفتار ہوئے تو اس شرط پر رہا ہوئے کہ وہ اپنی بیوی کو مدینہ بھیج دیے گا چنانچہ اس نے رہائی کے بعد زینب بنت رسول اللہ اور اس کے دونوں بچوں (علی بن ابو العاص اور امامہ بنت ابو العاص) کو بھی ساتھ بھیج دیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے نواسے کی تربیت اور پرورش خود فرمائی۔ [8]
الاستیعاب فی معرفة الاصحاب میں ہے
علی بن ابو العاص نے رسول اللہ کی زندگی ہی میں بلوغت کے قریب پہنچ کر وفات پائی۔ البتہ ابن عساکر نے بعض اہل علم کا قول نقل کیا ہے کہ جنگ یرموک کے موقع پر شہید ہوئے۔ علامہ اقبال نے اپنی نظم 'جنگ یرموک' میں جس نوجوان کو خراج تحسین پیش کی ہے وہ علی زینبی رض ہی ہیں۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتح مکہ کے وقت کعبہ کے بڑے بتوں کو توڑنے کے لیے علی زینبی رض کو اپنے کندھے پہ بٹھایا تھا اور انھوں نے کلہاڑی کی مدد سے ان بتوں پہ ضرب لگائی تھی۔[10] صحیح بخاری کی حدیث عن اسامہ بن زید میں ہے:
غالباً یہ حدیث علی بن ابو العاص سبط الرسول ہی کی وفات کے متعلق ہے۔[11]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.