From Wikipedia, the free encyclopedia
ضلع شہید بے نظیر آباد یا جسے ضلع نواب شاہ بھی کہا جاتا تھا، پاکستان کے صوبہ سندھ کا ایک ضلع ہے۔ ضلع کے کل رقبہ 4502 مربع کلومیٹر ہے مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق ضلع شہید بینظیر آباد کی آبادی 1,844,627 ہے۔
Shaheed Benazirabad District | |
---|---|
ضلع شہید بینظیر آباد | |
سرکاری نام | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | سندھ |
تشکیل | یکم نومبر 1912 |
قائم از | سندھ حکومت |
مرکزی شہر | نوابشاہ |
حکومت | |
• قسم | ضلعی حکومت |
• ڈپٹی کمشنر | زاہد حسین رند |
• انتظامی تقسیم | دوڑ تعلقہ قاضی احمد تعلقہ نوابشاہ تعلقہ سکرنڈ تعلقہ |
بلندی | 31 میل (102 فٹ) |
آبادی (مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء) | |
• کل | 1,844,627 |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+05:00) |
• گرما (گرمائی وقت) | مشاہدہ نہیں کیا جاتا (UTC) |
رمزیہ ڈاک | 67450 |
ٹیلی فون کوڈ | 244 |
نواب شاہ 1935ء میں سندھ کو الگ صوبہ بنائے جانے سے قبل ہی ضلع کی حیثیت رکھتا تھا، جو اسے 1912ء میں عطا کی گئی۔ ضلع کا نام 1881ء میں سن، دادو سے ہجرت کر کے اس علاقے میں آباد ہو کر نواب شاہ کی بنیاد رکھنے والے سید نواب شاہ سے موسوم ہے۔ 1912ء میں جب نواب شاہ کو ضلعی حیثیت ملی تھی تو اس میں 7 تحصیلیں تھیں کنڈیارو، نوشہرو فیروز، مورو، سکرنڈ، نواب شاہ، سنجھورو اور شہدادپور۔ ان میں سے نوشہرو فیروز اب الگ ضلعی حیثیت رکھتا ہے۔
نواب شاہ وسطی سندھ میں دریائے سندھ کے مشرقی کناروں پر واقع ہے۔ ضلع نواب شاہ کے شمال میں ضلع نوشہرو فیروز، شمال مشرق اور مشرق میں ضلع خیرپور، مشرق میں ضلع سانگھڑ، جنوب میں ضلع مٹیاری اور جنوب مغرب اور جنوب میں ضلع جامشورو واقع ہے۔ دریائے سندھ اس کی مغربی سرحد بناتا ہے۔
انتظامی طور پر ضلع نواب شاہ 4 تحصیلوں (تعلقوں) میں تقسیم ہے:
ستمبر 2008ء میں سندھ کی صوبائی اسمبلی کی جانب سے ایک متفقہ قرارداد منظور کیے جانے کے بعد ایک متنازع قدم اٹھاتے ہوئے ضلع کو سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو سے موسوم کرتے ہوئے ضلع شہید بے نظیر آباد کا نام دیا گیا۔[2]
سید نواب شاہ کے وارثوں اور عام افراد کی جانب سے حکومتی اقدام کو نہیں سراہا گیا، [2] یہی وجہ ہے کہ یہ نام ابھی تک قبولیت عام حاصل نہیں کر سکا۔
ضلع نواب شاہ قومی شاہراہ پر واقع ہے جو اس کے قلب سے گزرتی ہوئی ضلع نوشہرو فیروز میں داخل ہوتی ہے۔
علاوہ ازیں نواب شاہ ہوائی اڈا انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ موسمیاتی یا دیگر وجوہات کی بنا پر کراچی کے جناح بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے میں ناکام جہاز اسی ہوائی اڈے پر اترتے ہیں۔
پاکستان کے موجودہ صدر آصف علی زرداری کا تعلق اسی ضلع سے ہے۔ ان کی ہمشیرہ فریال تالپور گذشتہ بلدیاتی انتخابات میں ضلعی ناظمہ منتخب ہوئیں۔ بعد ازاں قومی انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر آپ نے ناظمہ کے عہدے سے استعفے دے دیا۔ فی الوقت ناظم کی ذمہ داریاں نائب ناظم کے سپرد ہیں اور ضلع ناظم کا عہدہ خالی ہے۔ ان دونوں کے علاوہ ضلع سے متعدد دیگر اہم شخصیات بھی نمودار ہیں، جن میں چند درج ذیل ہیں:
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.