ضلع نصیر آباد
سیروتفریح کےمقامات From Wikipedia, the free encyclopedia
سیروتفریح کےمقامات From Wikipedia, the free encyclopedia
ضلع نصیر آباد پاکستان کے صوبہ بلوچستان کا ایک ضلع ہے۔ ضلع کا نام خان آف قلات میر نصیر خان نوری کے نام پر رکھا گیا تھا۔ ضلع نصیرآباد 1974ء میں ضلع قلات سے علیحدہ کر کے تشکیل دیا گیا تھا۔ مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق ضلع نصیرآباد کی آبادی 563,315 افراد پر مشتمل ہے۔ ضلع نصیر آباد کا صدر مقام ڈیرہ مراد جمالی شہر ہے۔
District Nasirabad | |
---|---|
ضلع نصیر آباد | |
ضلع نصیرآباد کا نقشہ | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | بلوچستان |
ڈویژن | نصیر آباد ڈویژن |
تشکیل | 1974 |
ضلعی صدر | ڈیرہ مراد جمالی |
انتظامی تقسیم | انتظامی تقسیم
|
حکومت | |
• قسم | قصبہ بلدیاتی تنظیم |
• قائم مقام منتظم (ڈپٹی کمشنر) | منیر احمد خان کاکڑ |
• انتخابی حلقے | این اے-254 (نصیر آباد مع کچھی اور جھل مگسی) این اے-255 (صحبت پور مع جعفر آباد، اوستہ محمد اور نصیر آباد) |
رقبہ | |
• کل | 3,387 کلومیٹر2 (1,308 میل مربع) |
بلندی | 67 میل (220 فٹ) |
آبادی (مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء) | |
• کل | 563,315 |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+05:00) |
• گرما (گرمائی وقت) | مشاہدہ نہیں کیا جاتا (UTC) |
رمزیہ ڈاک | 80700 |
ٹیلی فون کوڈ | 0838 |
ضلع نصیر آباد کا نام خان آف قلات، میر ناصر خان-۱ کے نام پر رکھا گیا ہے، جو قلات کے معزز ترین حکمرانوں میں سے ایک تھے۔ اس نے (1747-1794) تک قلات پر حکومت کی، اور براہوی - بلوچ کنفیڈریشن کی بنیاد رکھی، جس کا مرکز خان آف قلات میں تھا۔
3 فروری 1954ء کو ضلع قلات کے قیام تک نصیر آباد ضلع قلات کا حصہ تھا۔ اس کے بعد نصیر آباد کو 1974ء میں ضلع قلات سے الگ کر کے ضلع بنا دیا گیا پھر 1987ء میں جعفرآباد کو ضلع نصیر آباد سے علیحدہ کر کے الگ ضلع بنا دیا گیا۔ جولائی 1987ء سے دسمبر 1990ء تک تین سال اسے تحصیل تمبو کہا جاتا رہا۔ تمبو ڈیرہ مراد جمالی کے مغرب میں 40 کلومیٹر دور ایک چھوٹا سا گاؤں ہے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.