ہندوستان اداکارہ From Wikipedia, the free encyclopedia
شبانہ اعظمی (ولادت: 18 ستمبر 1950ء) بھارت کی مشہور اداکارہ ہیں۔ مشہور اردو شاعر کیفی اعظمی اور شوکت کیفی کی بیٹی اور شاعر جاوید اختر کی اہلیہ ہیں۔ شبانہ اعظمی کو ہندوستان میں ایک بہترین اداکارہ کے طور پر جانا جاتا ہے۔[3] انھوں نے قومی فلم ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ پانچ بار حاصل کیا اور متعدد بین الاقوامی اعزازات جیت چکی ہیں۔[4][5] انھیں پانچ فلم فیئر ایوارڈز بھی مل چکا ہے اور انھیں ہندوستان کے تیسرے بین الاقوامی فلمی میلے میں "سنیما کی خواتین" سے بھی نوازا گیا تھا۔[6] 1988ء میں، حکومت ہند نے انھیں ملک کا چوتھا سب سے بڑا شہری اعزاز ، پدما شری سے نوازا۔
شبانہ اعظمی | |
---|---|
(انگریزی میں: Shabana Azmi) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 18 ستمبر 1950ء (75 سال)[1] اعظم گڑھ |
رہائش | ممبئی |
شہریت | بھارت |
شریک حیات | جاوید اختر (1984–) |
والد | کیفی اعظمی |
والدہ | شوکت کیفی |
بہن/بھائی | |
مناصب | |
رکن راجیہ سبھا | |
برسر عہدہ 27 اگست 1997 – 26 اگست 2003 | |
عملی زندگی | |
مادر علمی | سینٹ زیوئرس کالج، ممبئی فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا ممبئی یونیورسٹی |
پیشہ | فلم اداکارہ ، منچ اداکارہ ، گلو کارہ ، مشہور شخصیت ، سیاست دان ، ادکارہ |
کارہائے نمایاں | اَنکُر ، امر اکبر انتھونی ، سوامی ، ارتھ ، موسم ، فائر (1996ء فلم) ، گاڈ مدر (فلم) |
اعزازات | |
پدم بھوشن (2012) فلم فیئر حاصل زیست اعزاز (2006) فنون میں پدم شری (1988) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ قومی فلم اعزاز برائے بہترین اداکارہ ایفا حاصل زیست اعزاز | |
IMDB پر صفحہ[2] | |
درستی - ترمیم |
شبانہ اعظمی 18 ستمبر، 1950ء کو بھارت کے حیدرآباد کے سید مسلم گھرانے میں پیدا ہوئیں۔[7]اُن کے والد کیفی اعظمی ایک شاعر تھے۔ اُن کی والدہ شوکت اعظمی انڈین پیپلز تھیٹر ایسوسی ایشن سٹیج اداکارہ تھیں۔[8] شبانہ اعظمی کے والدین دونوں ہی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ارکان تھے۔ شبانہ اعظی کے بھائی بابا اعظمی سینماٹو گرافر ہیں اور اُن کی بھابھی تانوی اعظمی بھی ایک اداکارہ ہیں۔ شبانہ کے والدین اسے منی کے نام سے پکارتے تھے۔ شبانہ گیارہ سال کی عمر تک منی کے نام سے ہی جانی جاتی رہیں پھر علی سردار جعفری نے انھیں شبانہ کا نام دیا۔ بابا اعظمی کو پروفیسر مقصود صدیقی نے احمر اعظمی کا نام دیا۔ شبانہ اعظمی کے والدین نے ہمیشہ فکری محرک اور نشو و نما جذبے کو فروغ دینے میں ان کی تائید کی۔[9][10][11]
1970ء کی دہائی میں شبانہ اعظمی کی منگنی بنجمن گیلانی سے ہوئی تھی لیکن بعد میں یہ منگنی ٹوٹ گئی۔[12] 9 دسمبر 1984ء کو اُن کی شادی شاعر جاوید اختر سے ہو گئی اور یوں وہ اختر اعظمی فلم فیملی کا حصہ بن گئیں۔[13] جاوید اختر کی پہلی شادی ہنی ایرانی سے ہوئی تھی۔ ہنی ایرانی سے جاوید اختر کی دو اولادیں زویا اختر اور فرحان اختر ہیں۔[14][15] شبانہ کے خاندان نے ا ُن کی ایک شادی شدہ اور صاحب اولاد مرد سے شادی پر اعتراض کیا تھا۔ بھارتی فلم اداکارائیں تبو اور فرح ناز شبانہ اعظمی کی بھتیجیاں ہیں۔
پہلے تھیٹر میں اداکاری کی۔ پھر شیام بینیگل نے فلم انکور میں انھیں متعارف کرایا۔ اس کے بعد آرٹ فلموں میں کام کیا۔ چند کمرشل فلمیں بھی کیں لیکن انھوں نے خود کو جگمگاتی دنیا تک محدود نہیں رکھا بلکہ وہ غرباء خصوصًا کچی آبادیوں میں رہنے والوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بیس سال پہلے کھڑی ہوئیں ایک طویل لڑائی لڑی اور آج ان کی کوششوں نے بے گھر افراد کو گھر دلایا۔ وہ پہلی بھارتی خاتون ہیں جنہیں 2006ء میں گاندھی انٹرنیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔
انھوں نے مین سٹریم اور متوازی سیمنا کی ایک سو سے زائد فلموں میں کام کیا۔ان کی کچھ منتخب فلیں درج ذیل ہیں۔
فاتح:
نامزدیاں:
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.