From Wikipedia, the free encyclopedia
سونالی بیندرے [2] (انگریزی: Sonali Bendre) ایک بھارتی فلمی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔[3]۔ سونالی نے 1995 میں اپنی پہلی فلم آگ کے لیے لکس فلم فیئر ایوارڈ برائے سال کا نیا چہرہ جیتا [4]۔
سونالی بیندرے | |
---|---|
(انگریزی میں: Sonali Bendre)،(ہندی میں: सोनाली बेंद्रे) | |
سونالی بیندرے انڈیا گٹ ٹیلنٹ کے سیٹ پر اگست 2011 | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | ممبئی، مہاراشٹر، بھارت | 1 جنوری 1975
شہریت | بھارت |
آنکھوں کا رنگ | بھورا |
بالوں کا رنگ | سیاہ |
قد | 1.74 میٹر (5 فٹ 8 1⁄2 انچ) |
وزن | 55 کلو گرام [1] |
مذہب | ہندو مت |
شریک حیات | گولڈی بہل (ش 2002) |
عملی زندگی | |
پیشہ | ماڈلنگ، اداکاری |
مادری زبان | ہندی |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
دور فعالیت | 1994–2004, 2009–تاحال |
اعزازات | |
فلم فیئر اعزاز برائے بہترین نئی اداکارہ (برائے:آگ ) (1995) | |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
سونالی بیندرے ممبئی، مہاراشٹری خاندان میں پیدا ہوئیں۔ ان کا ایک بھائی ہے جو مہاراشٹر میں ہی رہتا ہے، والد سول سرونٹ ہیں [5]۔ سونالی نے رام نارائن رویا کالج، ممبئی سے تعلیم حاصل کی [6] ، اس کے بعد انھوں نے کیندریا ودیالا بنگلور سے تعلیم حاصل کی۔ 2002 میں انھو ننے فلمساز گولڈی بیہل سے شادی کر لی جن سے ایک بیٹا رنویر ہے [7]۔
سونالی باندرےنے اپنے کیریئر کا آغاز بطور سٹار ڈسٹ ٹیلنٹ سرچ سے کیا۔ اس کے بعد انھیں فلساز سہیل خان نے فلم رام میں کاسٹ کر لیا مگر یہ فلم بن نہ سکی۔ ان کی پہلی فلم آگ 1994ء میں ریلیز ہوئی، اس وقت وہ 19 سال کی تھیں [8]۔ اس فلم کے لیے انھوں نے سال کا نیا چہرہ لکس فلم فیئر ایوارڈ جیتا [9]۔ 1994 میں وہ فلم ناراض میں نظر آئیں جس کے لیے انھیں فلم فیئر سنسنی خیز آغاز ایوارڈ ملا، اس کے بعد فلم بمبئی کے گانے ہما ہما میں دکھائی دیں [9][10]۔
4 جولائی 2018 کو انھوں نے ٹویٹر پر بتایا کہ انھیں کینسر کا مرض لاحق ہو گیا ہے اور وہ نیویارک سٹی ہسپتال میں زیر علاج ہیں [11][8]۔ 2019 اور 2020 کے درمیان وہ علاج سے صحت یاب ہو گئیں۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.