بھارتی فلمی اداکارہ From Wikipedia, the free encyclopedia
سواتی ریڈی (انگریزی: Swati Reddy) (ولادت: 19 اپریل 1987ء) ایک بھارتی فلمی اداکارہ ، ٹیلی ویژن کی میزبان اور پس پردہ گلوکارہ ہیں جو تمل اور ملیالم فلموں کے ساتھ ساتھ تیلگو فلموں میں بھی کام کرتی ہیں۔[2] ان کا عرفی نام کلرس سواتی ہے جو تلگو ٹیلی ویژن شو کلرس کی وجہ سے آتا ہے کیوں کی وہ اس کے میزبان ہے۔ یہ شو ماں ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ کیا گیا تھا۔ بطور معاون کردار ادا کرنے کے بعد، انھوں نے تمل فلم سبرامنیم پورم (2008ء) میں بطور مرکزی اداکارہ کی حیثیت سے آغاز کیا۔تیلگو فلم، اشٹا چما میں ان کی اداکاری کی وجہ سے انھیں فلم فیئر اعزاز برائے بہترین تیلگو اداکارہ اور نندی ایوارڈ دیا گیا۔[3][4][5]
سواتی ریڈی | |
---|---|
سواتی ریڈی 2010 میں ٹیچ ایڈس کے جاری ہونے موقع پر | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | [1] ولادیوستوک، روسی سوویت، سوویت اتحاد (موجودہ بعید مشرقی وفاقی ضلع، روس) | 19 اپریل 1987
قومیت | بھارتی |
شریک حیات | وکاس واسو (شادی. 2018) |
عملی زندگی | |
پیشہ |
|
پیشہ ورانہ زبان | تیلگو ، ملیالم |
اعزازات | |
نندی اعزازات فلم فیئر اعزاز جنوبی | |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
سواتی ریڈی 19 اپریل 1987ء کو ولادیوستوک شہر میں پیدا ہوئیں، جو سوویت اتحاد کے روسی مشرق بعید کے جنوب مشرقی علاقوں میں واقع تھا۔[6] ابتدائی دور میں انھوں نے اپنے نام سویٹلانا سے آغاز کیا لیکن بعد میں انھوں نے اپنا نام تبدیل کرکے سواتی رکھ لیا۔[6]
سواتی ریڈی نے 30 اگست 2018ء کو اپنے بوائے فرینڈ وکاس واسو سے شادی کی جو ایک ملیالی پائلٹ ہیں۔[7]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.