2017ء سے 2022ء تک رہنے والے صدر بھارت From Wikipedia, the free encyclopedia
رام ناتھ كووند (پیدائش: یکم اکتوبر 1945ء) بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے بھارتی سیاست دان جو بھارت کے موجودہ اور چودھویں صدر جمہوریہ ہیں۔ رام ناتھ 2014ء سے 2015ء تک بہار کے گورنر،[11] نیز 1994ء سے 2006ء تک راجیہ سبھا کے رکن رہے۔ سنہ 2017ء کے صدارتی انتخاب میں حزب اقتدار قومی جمہوری اتحاد (بھارت) (NDA) کی جانب سے صدر جمہوریہ کے لیے نامزد کیے گئے اور کامیابی حاصل کی اور 25 جولائی 2017ء کو مسند صدارت پر فائز ہوئے۔ رام ناتھ بھارت کے دوسرے دلت صدر ہیں۔[12]
رام ناتھ کووند | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(ہندی میں: रामनाथ कोविंद)[1] | |||||||
مناصب | |||||||
رکن راجیہ سبھا | |||||||
رکن مدت اپریل 1994 – مارچ 2006 | |||||||
حلقہ انتخاب | اتر پردیش | ||||||
گورنر بہار [2][3] | |||||||
برسر عہدہ 16 اگست 2015 – 20 جون 2017 | |||||||
| |||||||
صدر بھارت [4] | |||||||
برسر عہدہ 25 جولائی 2017 – 25 جولائی 2022 | |||||||
منتخب در | بھارتی صدراتی انتخابات 2017ء | ||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 1 اکتوبر 1945ء (80 سال)[5][6][7][8] کانپور دیہات ضلع | ||||||
رہائش | راشٹرپتی بھون | ||||||
شہریت | بھارت برطانوی ہند | ||||||
جماعت | بھارتیہ جنتا پارٹی (1991–)[9] | ||||||
زوجہ | سویتا کووند (1974–)[10] | ||||||
تعداد اولاد | 2 | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | چھترپتی شاہو جی مہاراج یونیورسٹی | ||||||
پیشہ | سیاست دان ، وکیل | ||||||
اعزازات | |||||||
IMDB پر صفحات | |||||||
درستی - ترمیم |
سیاست میں آنے سے قبل رام ناتھ کووند نے سنہ 1993ء تک 16 برس وکالت کی اور دہلی عدالت عالیہ اور عدالت عظمی میں بھی وکیل رہے۔[13]
رام ناتھ كوویند کی پیدائش اترپردیش کے کانپور ضلع کی (موجودہ میں کانپور دیہات ضلع)، تحصیل ڈیراپور کے ایک چھوٹے سے گاؤں پرونکھ میں ہوئی تھی۔ كوویند کا تعلق کوری یا کولی ذات سے ہے جو اترپردیش میں درج فہرست ذاتوں کے تحت آتی ہے۔ وکالت کی ڈگری لینے کے بعد دہلی ہائی کورٹ میں وکالت کی ابتدا کی۔ وہ 1977ء سے 1979ء تک دہلی ہائی کورٹ میں مرکزی حکومت کے وکیل رہے۔ 8 اگست 2015ء کو بہار کے گورنر کے عہدے پر ان کا تقرر ہوا۔[14]
1991ء وہ میں بھارتی جنتا پارٹی میں داخل ہو گئے۔ سال 1994ء میں اترپردیش ریاست سے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ سال 2000ء میں دوبارہ اترپردیش ریاست سے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ اس طرح كوویند مسلسل 12 سال تک راجیہ سبھا کے رکن رہے۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان بھی رہے۔
وہ بی جے پی دلت مورچہ کے قومی صدر اور آل انڈیا کولی سماج کے صدر بھی رہے۔ سال 1986ء میں دلت طبقے کے قانونی امداد بیورو کے جنرل سکریٹری بھی رہے۔
14ویں صدارتی امیدواری ملنے کے بعد انھوں نے گورنر بہار کے عہدہ سے استعفی دے دیا اور صدر بھارت پرنب مکھرجی نے ان کا استعفی قبول کیا۔ 20 جولائی 2017ء کو انھوں نے صدارتی انتخاب جیت لیا۔[15][16]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.