From Wikipedia, the free encyclopedia
دریائے رائن جرمنی کا مشہور دریا اور آبی گزرگاہ ہے جو سوئٹزرلینڈ میں الپس کے پہاڑی سلسلے سے نکلتا ہے اور پہلے سوئٹزرلینڈ اور پھر فرانس کے ساتھ بین الاقوامی سرحد کا روپ دھارتا ہوا جرمنی میں داخل ہوتا ہے اور بالآخر نیدرلینڈز سے گذر کر بحیرۂ شمال میں جا گرتا ہے۔ 1233 کلومیٹر (766 میل) طویل رائن یورپ کا 12 واں سب سے بڑا دریا ہے۔
یہ رومی سلطنت کے عہد سے جہاز رانی کے قابل دریا ہے اور تجارت و اشیا کی نقل و حمل کے لیے ایک قابل بھروسا ذریعہ رہا ہے۔ یہ جرمنی کا سب سے بڑا دریا ہے جس میں نیکر، مین اور بعد ازاں موزیل گرتے ہیں۔ دریا کا سالانہ اخراج 2290 مکعب میٹر فی سیکنڈ (81 ہزار مکعب فٹ فی سیکنڈ) ہے جبکہ اس کی اوسط چوڑائی 400 میٹر (1300 فٹ) ہے۔
سوئٹزرلینڈ میں بازیل، فرانس میں اسٹراسبورگ، جرمنی میں مین ہائیم، لڈوگشافن، مینز، بون، کولون، ڈوسل ڈورف اور نیدرلینڈز میں یوتریخت اور روٹرڈیم جیسے بڑے شہر اسی دریا کے کنارے واقع ہیں۔
دریائے رائن سوئٹزرلینڈ، آسٹریا اور جرمنی کی سرحدوں پر مشہور جھیل کونسٹانس بھی تشکیل دیتا ہے جو جنوب مغربی جرمنی کے لیے پینے کے پانی کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے۔
ویکی ذخائر پر دریائے رائن سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.