دار العلوم دیوبند

سنی دیوبندی مکتب فکر کی اولین درس گاہ From Wikipedia, the free encyclopedia

دار العلوم دیوبند
Remove ads

دار العلوم دیوبند بھارت کا ایک اسلامی مدرسہ ہے، جہاں سنی دیوبندی مکتب فکر کا آغاز ہوا۔ یہ ادارہ اترپردیش ضلع سہارنپور کے ایک قصبہ دیوبند میں واقع ہے۔ یہ مدرسہ 1866ء میں محمد قاسم نانوتوی، فضل الرحمن عثمانی، سید محمد عابد دیوبندی اور دیگر حضرات نے قائم کیا تھا۔ محمود دیوبندی اس ادارے کے پہلے استاد اور محمود حسن دیوبندی اس کے پہلے طالب علم تھے۔

اجمالی معلومات قسم, قیام ...
Remove ads
Thumb
دار العلوم دیوبند

مجلس شورٰی دار العلوم دیوبند نے 14 اکتوبر 2020ء میں سید ارشد مدنی کو صدر المدرسین اور ابو القاسم نعمانی کو شیخ الحدیث مقرر کیا۔[1]

Remove ads

تاریخ

دار العلوم دیوبند 30 مئی 1866 کو فضل الرحمن عثمانی، سید محمد عابد دیوبندی، محمد قاسم نانوتوی، مہتاب علی، نہال احمد اور ذوالفقار علی دیوبندی کے ذریعہ قائم کیا گیا تھا۔[2][3] محمود دیوبندی کو پہلے استاد کے طور پر مقرر کیا گیا تھا اور محمود حسن دیوبندی پہلے طالب علم تھے، جنھوں نے مدرسہ میں داخلہ لیا تھا۔[4]

1982ء میں محمد طیب قاسمی کے دورِ اہتمام میں مدرسہ میں انتظامی تنازعات پیدا ہو گئے، جس کے نتیجہ میں دار العلوم وقف دیوبند کا قیام عمل میں آیا۔[5][6]

Thumb
جامعہ کی جامع رشید

فروری 2008ء میں مدرسہ کے زیر اہتمام "کل ہند دہشت گردی مخالف کانفرنس" میں ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کی گئی تھی۔[7]

Remove ads

انتظامیہ

سید محمد عابد دیوبندی مدرسہ کے پہلے مہتمم تھے۔[8] ابو القاسم نعمانی 24 جولائی 2011ء کو غلام محمد وستانوی کے بعد مدرسہ کے تیرہویں مہتمم منتخب ہوئے۔[9][10]

فضلا

بعض فضلائے دار العلوم کے نام درج ذیل ہیں:

محب السنہ حضرت مولانا عبد المنان صاحب القاسمی رجواڑوی دامت برکاتہم سابق معاون استاد 1968ء دار العلوم دیوبند و حال بانی و مہتمم مدرسہ امدادیہ اشرفیہ طیب نگر راجوپٹی سیتامڑھی بہار

اشاعتیں

دار العلوم دیوبند سے شائع ہونے والے موجودہ رسالے:

زیر انتظام شعبہ جات

درج ذیل شعبہ جات دار العلوم دیوبند کے زیر انتظام ہیں:

  • شیخ الہند اکیڈمی
  • کل ہند مجلس تحفظ ختم نبوت
  • کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ
  • شعبہ تحفظ سنت
  • شعبہ رد عیسائیت و مطالعہ دیگر مذاہب

موجودہ نصاب عالمیت

دار العلوم دیوبند میں عالمیت کے آٹھ سالہ نصاب میں مندرجۂ ذیل کتابیں شامل ہیں:[11][12]

دیگر معلومات نمبر شمار, سال ...
Remove ads

حوالہ جات

Loading content...

مزید دیکھیے

Loading content...

بیرونی روابط

Loading related searches...

Wikiwand - on

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Remove ads