این اے۔241 کراچی جنوبی۔III پاکستان کے ایوان زیریں پاکستان (قومی اسمبلی) کے لیے ایک انتخابی حلقہ ہے جو کراچی کے ضلع جنوبی کے ایک بڑے علاقے پر مشتمل ہے.[2]

اجمالی معلومات علاقہ, ووٹر ...
این اے۔241 کراچی جنوبی۔III
حلقہ
برائے پاکستان کی قومی اسمبلی
Thumb
علاقہکراچی کے ضلع کراچی جنوبی کا آرام باغ ٹاؤن، صدر ٹاؤن (جزوی)، ڈیفینس، کلفٹن اور [[کراچی کنٹونمنٹ]] (جزوی)۔
ووٹر462,512 [1]
حلقہ
قائم شدہ2022
رکنخالی
تعداد ارکانخالی
سیاسی جماعتخالی
پچھلا حلقہاین اے۔247، کراچی جنوبی۔II

2018
این اے۔250، کراچی جنوبی۔III

2018-2002
بند کریں

حدود

یہ حلقہ کراچی کے ضلع کراچی جنوبی علاقوں آرام باغ، سول لائن، کلفٹن، ڈیفنس، گذری، میٹھادر، کھارادر، نانک واڑہ، رنچھوڑ لائن کے کچھ حصے، برنس روڈ، صدر اور سرائے کوارٹر پر مشتمل ہے۔[3]

انتخابات 2008

اس حلقہ میں عام انتخابات 2008 ء کا نتیجہ مندرجہ ذیل ہے۔

نتیجہ

خوش بخت شجاعت نے انتخابات 2008 میں کامیابی حاصل کی اور قومی اسمبلی کے رکن بن گئے۔[4]

انتخابات 2013

عام انتخابات 2013، 11 مئی 2013 کو منعقد ہوئے۔[5]

سرکاری ذرائع کے مطابق پولنگ مراکز پر دھاندلی اور بے ضابطگیوں کی شکایات کی وجہ سے 43 اسٹیشنوں پر انتخابات 19 مئی کو دوبارہ منعقد کیے جائیں گے۔[6] دوبارہ انتخابات ان پولنگ مراکز پرواقع ہو گے: 4, 7, 11, 48, 52, 56, 57, 58, 60, 62, 78,97, 98, 100, 101, 104, 106, 109, 110, 113, 114, 115, 117, 121, 122,131, 135, 136, 137, 139, 140, 141, 142, 143, 144, 148, 157, 165, 168,175, 177, 179 اور 180۔

جبکہ ایم کیو ایم نے ان انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔[7]

نتیجہ [8]

دیگر معلومات امیدوار, جماعت ...
امیدوار جماعت ووٹ
عارف الرحمن علوی پاکستان تحریک انصاف 77659
خوش بخت شجاعت متحدہ قومی موومنٹ 30365
نعمت اللہ خان جماعت اسلامی پاکستان 11698
بند کریں

پاکستان تحریک انصاف کے عارف الرحمن علوی نے 77659 ووٹ حاصل کر کامیابی حاصل کی۔

عام انتخابات 2018ء

مزید معلومات: پاکستانی عام انتخابات، 2018۔

پہلے یہ قومی اسمبلی کا حلقہ این اے-250 تھا (سنہ 2002ء سے 2018ء تک)، لیکن سنہ 2018ء کے عام انتخابات میں اسے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے۔247،  کراچی جنوبی-II قرار دیا۔ سنہ 2018ء کے عام انتخابات 25 جولائی، 2018ء کو ہوئے تھے۔ پاکستان تحریک انصاف کے عارف علوی نے الیکشن جیتا لیکن بعد میں انھوں نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا کیونکہ وہ پھر پاکستان کے 13ویں صدر منتخب ہوئے۔[9]

نتیجہ

عام انتخابات 2018: NA-247 کراچی جنوبی-II[10]

دیگر معلومات امیدوار, جماعت ...
امیدوار جماعت ووٹ
عارف الرحمن علوی پاکستان تحریک انصاف 91,020
سید زمان علی شاہ جعفری تحریک لبیک پاکستان 24,680
ڈاکٹر فاروق ستار متحدہ قومی موومنٹ 24,146
محمد حسین محنتی متحدہ مجلس عمل 22,780
بند کریں

پاکستان تحریک انصاف کے عارف الرحمن علوی نے 91,020 ووٹ حاصل کر کامیابی حاصل کی۔

ضمنی الیکشن 2018ء

مزید معلومات: پاکستانی ضمنی انتخابات، اکتوبر 2018۔

5 ستمبر، 2018ء کو، ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا، جب وہ پاکستان کے 13ویں صدر کے طور پر منتخب ہوئے۔ اس کے بعد 21 اکتوبر، 2018ء کو اس حلقے میں ضمنی انتخاب ہوا۔[11]

نتیجہ

ضمنی انتخاب 2018: NA-247 کراچی جنوبی-II[12]

دیگر معلومات امیدوار, جماعت ...
امیدوار جماعت ووٹ
آفتاب صدیقی پاکستان تحریک انصاف 32,456
صادق افتخار متحدہ قومی موومنٹ 14,026
قیصر خان نظامانی پاکستان پیپلز پارٹی 13,360
دیگر نو امیدوار متفرق 2,774
بند کریں

پاکستان تحریک انصاف کےآفتاب صدیقی نے 32,456 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔

عام انتخابات 2024ء

دیگر معلومات امیدوار, سیاسی وابستگی ...
امیدوارسیاسی وابستگیووٹ حاصل
خرم شیر زمانآزاد/پاکستان تحریک انصاف-
منیزہ شازیل خانآزاد/متحدہ قومی موومنٹ-
مرزا اختیار بیگپاکستان پیپلز پارٹی-
نوید علی بیگجماعت اسلامی پاکستان-
محمد وسیمتحریک لبیک پاکستان-
بند کریں

حوالہ جات

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.