پنجاب پاکستان کا ایک گاؤں From Wikipedia, the free encyclopedia
بھگوال (انگریزی: Bhagwal) تحصیل کھاریاں، ضلع گجرات کا ایک گاؤں اور یونین کونسل ہے۔ جو کھاریاں اور لالہ موسی جی ٹی روڈ N 5 سے 20 منٹ کی مسافت پر واقع ہے۔ اس گاؤں میں بہت سی قومیں آباد ہیں۔ گاؤں میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے سرکاری اسکول موجود ہیں اور دو پرائیویٹ اسکول ہیں۔ گاؤں میں مرکزی جامع مسجد گلزارِ مدینہ کے علاوہ چھ مساجد ہیں ایک مسجد عباس گولڑہ ہاشم روڈ بھگوال پر زیر تعمیر ہے۔[2] الخدمت بھگوال اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے تعاون سے گاؤں میں ایمبولینس سروس ،صاف پانی کی فراہمی اور میڈیکل ڈسپنسری کی سہولت موجود ہے۔مرکزی شاہراہ M-12 موٹروے (پاکستان) سمبڑیال کھاریاں موٹروے گاؤں کی مشرقی سمت میں جولائی 2022 سے زیر تعمیر ہے۔
گاؤں میں برادری اور بھائی چارے کا مضبوط احساس ہے اور ہمسایہ دیہاتوں کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھتا ہے۔ قریبی گاؤں اور قصبے میں دھم، ڈھل گجر، لمے شریف، گولڑہ ہاشم ، کوٹلہ حاجی شاہ ، شوریاں، بھٹیاں، جھانٹلہ ، چک بختاور، گلیانہ ، بدھو چک اور ملکہ شامل ہیں۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.