From Wikipedia, the free encyclopedia
بنیا (بنیہ، بنیجا، بانیا، وانیا، وانی، ونیہ)[1] ایک تجارتی ذات ہے جو بنیادی طور پر ہندوستانی ریاستوں گجرات اور راجستھان سے تعلق رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ ان کی کافی تعداد اترپردیش، مدھیا پردیش، مغربی بنگال، مہاراشٹر (زیادہ تر ممبئی) میں تارکین وطن کے طور پر رہتی ہے۔[2] روائتی طور پر، اس کمیونٹی کے اہم پیشے تجارت بینکنگ، سود دینے والگ، اور (جدید دور میں) تجارتی اداروں کے مالک ہیں۔
یہ برادری کئی ذیلی ذاتوں پر مشتمل ہے جن میں اگروال بنیا، اوسوال بنیا اور پوروال بنیا اور دیگر شامل ہیں۔ یہ اصطلاح ہندوستان کے دیگر مقامات کے مقابلے بنگال میں وسیع معنوں میں استعمال ہوتی ہے، جہاں اس کا اطلاق تمام ساہوکاروں اور مقامی طور پر ترقی یافتہ بینکروں پر ہوتا ہے، قطع نظر ذات پات کے۔ زیادہ تر بنیے ہندو مت اور جین مت کی پیروی کرتے ہیں لیکن کچھ نے سکھ، اسلام، عیسائیت اور بدھ مت کو اپنا لیا ہے۔[3][4][5]
اس کا ماخذ سنسکرت کا لفظ وانیک ہے اور انھیں تاریخی طور پر، ہندوستان کی "اہم" تجارتی برادری سمجھا جاتا ہے۔[6][7]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.