بیریلیم
From Wikipedia, the free encyclopedia
Remove ads
بیریلیم یا بیریلیم (beryllium) ایک کیمیائی عنصر کا نام ہے جو اپنی علامت (انگریزی نظام میں) Be رکھتا ہے اور اس کا جوہری عدد 4 تسلیم کیا جاتا ہے۔
Remove ads
Remove ads
وجہ تسمیہ
اس کا انگریزی نام اصل میں beryl نامی ایک سنگ جواہر سے ماخوذ کیا جاتا ہے جو اپنی رنگت میں شفاف (بے رنگ) اور چمکدار ہوتا ہے ؛ beryl کا لفظ بذات خود پراکرت سے یونانی میں (beryllos) اور پھر لاطینی (beryllus) و فرانسیسی سے ہوتا ہوا انگریزی میں آیا ہے۔ اس کے پراکرت مآخذ کے بارے میں ایک نظریہ یہ بھی بیان کیا جاتا ہے کہ شاید یہ ہندوستان کے شہر بلور سے آیا ہو۔۔ اس کے علاوہ یہ بھی ممکن ہے کہ اس کی اساس عربی ہی ہو اور وہاں سے پراکرت میں داخل ہوا ہو کیونکہ اس قسم کے پتھر (یعنی beryl کو) عربی میں بلور کہا جاتا ہے اور عربی ہی سے یہ اردو زبان میں آیا ہے۔ بہرحال اصل ماخذ پراکرت ہو یا عربی دونوں میں اس کا اردو تلفظ بلور ہی بنتا ہے اور اسی سے بلو کے ساتھ عنصر کا لاحقہ صر (ium) لگا کر اس کا اردو متبادل اختیار کیا جاتا ہے۔
Remove ads
استعمال
بیریلیم ہوائی جہاز، ہدایت ہافتے میزائل (guided missiles)، خلائی جہاز اور مصنوعی سیارچے (artificial satellites) بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، بشمول جیمز ویب دوربین۔ بیریلیم تعدیلے (neutrons) کی عکاسی کر سکتا ہے اور بیریلیم کے پتلے ورق بعض اوقات جوہری اسلحات میں پلوٹونیم گڑھے کی بیرونی تہ کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ بیریلیم کینڈو معملات (CANDU reactors) کے ایندھنی سلاخوں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ بیریلیم دانتوں کے بہت سے بھرت بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
Remove ads
نایابی
بیریلیم کائنات میں نسبتا نایاب عنصر ہے۔ یہ عام طور پر اس وقت ہوتا ہے اگر بڑے جوہری نویے (atomic nuclei) الگ ہو جاتے ہیں۔ ستاروں میں بیریلیم ختم ہو جاتا ہے کیونکہ یہ ملا ہوا ہوتا ہے اور بڑے عناصر بناتا ہے۔
مزید دیکھیے
- اس صفحہ ”بیریلیم“ کے تبادلہ خیال پر بھی اہم معلومات موجود ہیں۔ پڑھنے کےلیے تبادلۂ خیال:بیریلیم پر کلک کریں۔
حوالہ جات
Wikiwand - on
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Remove ads