Remove ads
وہ نیوکلائیڈ جس کا جوہری نمبر یکساں ہو مگر ماسٹر نمبر مختلف ہو۔ From Wikipedia, the free encyclopedia
ہم جا (isotope) کسی عنصر کے مختلف انواع کو کہا جاتا ہے جن کا جوہری نمبر ایک مگر جوہری کمیت مختلف ہوتی ہے۔ چونکہ کسی جوہر کے مختلف ہم جا مختلف جوہری اوزان رکھنے کے باوجود دوری جدول (periodic table) میں ایک ہی مقام پر رکھے جاتے ہیں اس لیے ان کو ہم جا کہا جاتا ہے۔ انگریزی میں یہ لفظ 1913ء سے استعمال میں آیا ہے جو یونانی زبان کے دو الفاظ کا مرکب ہے، isos (یکساں / ہم) اور topos (مقام/جگہ/جا)۔
ہم جا دراصل فارسی کے الفاظ ہیں۔ "ہم" کہتے ہیں یکساں یا ایک جیسا اور "جا" دراصل جائے کا متغیر ہے اور اِس کے معنی ہیں جگہ، ہم جا کا مطلب ہے یکساں جگہ۔ چونکہ یہاں یہ اسم صفت کی حالت میں ہے لہٰذا اِس سے مراد ایسی چیزیں ہیں جن کی جگہ یکساں ہوں۔
ایک ایٹم یا جوہر کا جوہری عدد (atomic number) تو ایک ہی ہوتا ہے لیکن بعض اوقات اس کا کمیتی عدد (mass number) مختلف ہوتا ہے۔ جس کو اس جوہر کا ہم جا کہتے ہیں، جبکہ اس مظہر کو ہمجائیت (isotopy) کہتے ہیں۔ ایسا تب ہوتا ہے جب ایک ہی عنصر کے جواہر میں مرکزے (نیوکلیئس) میں موجود بے بار کے برقيوں یعنی متعادلوں ( نیوٹرانز، واحد متعادلہ / نیوٹرون) کی تعداد بدلتی ہے۔ مثلا آبگر کے تین ہم جا ہیں۔ جن کے نام پروٹئیم، ڈوریٹئیم اور ٹریٹئم ہیں۔ اس کے علاوہ بھی قدرتی طور پر تقریباًًً ہر عنصر کے ایک سے زیادہ ہم جا ہوتے ہیں۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.