بھارتی فلمی اداکارہ From Wikipedia, the free encyclopedia
انجلی دیوی (انگریزی: Anjali Devi) (ولادت: 24 اگست 1927ء - وفات: 13 جنوری 2014ء) ایک بھارتی فلمی اداکارہ، ماڈل اور تیلگو اور تمل فلموں میں فلم ساز تھیں۔[1] وہ فلم لاوا کوسا میں دیوی سیتا کے کردار کے لیے مشہور تھیں۔ اس کے علاوہ فلم سوورنا سندری اور افلم نارکلی جیسی فلموں میں اپنے کردار کے لیے بھی مشہور تھیں۔ 1963ء میں صدر جمہوریہ ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں۔
انجلی دیوی | |
---|---|
(تیلگو میں: అంజలీ దేవి) | |
انجلی دیوی 1949ء میں | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | انجمہ |
پیدائش | 24 اگست 1927 پیداپورم، مشرقی گوداوری ضلع، مدراس پریزیڈنسی، برطانوی ہند |
وفات | 13 جنوری 2014 86 سال) چنائے، تمل ناڈو، بھارت | (عمر
وجہ وفات | متعدد اعضا کی خرابی |
شہریت | برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) بھارت (26 جنوری 1950–) |
شریک حیات | پی ادنارائن راؤ |
تعداد اولاد | 2 |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکارہ |
مادری زبان | تیلگو |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی ، تیلگو |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
انجلی دیوی 24 اگست 1927ء کو بھارت کے صوبے آندھرا پردیش کے مشرقی گوداوری ضلع میں پیدا ہوئیں تھیں۔[2] ان کا اصلی نام انجمہ تھا۔ انھوں نے ڈراموں میں اداکاری کرنے کے لیے اپنا نام انجنی کماری رکھ لیا۔ بعد میں ، فلم ڈائریکٹر سی پلائیہ نے ان کا نام بدل کر انجلی دیوی رکھ دیا۔
انجلی دیوی نے 1948ء میں میوزک ڈائریکٹر پی ادنارائن راؤ سے شادی کی۔ شادی کے بعد دونوں نے چنئی میں میں رہنے کا فیصلہ کیا۔[2] اس شادی سے ان کے دو بیٹے تھے۔ انجیلی پکچرز کے بینر تلے انھوں نے بہت سی تلگو فلمیں بنائیں۔ ان کی پوتی سیلا راؤ بھی ایک اداکارہ ہیں۔
انجلی دیوی 13 جنوری 2014ء کو 86 سال کی عمر میں چینائی کے وجیا اسپتال میں ، دل کا دورہ کی وجہ سے انتقال کر گئیں۔[3] ان کے اعضاء کو رام چندر میڈیکل کالج میں عطیہ کیے گئے۔[4]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.