پاکستانی سیاست دان From Wikipedia, the free encyclopedia
اقبال محمد علی خان پاکستانی سیاست دان تھے۔ وہ قومی اسمبلی کے رکن بھی رہے۔
اقبال محمد علی خان | |
---|---|
مدت منصب 1 جون 2013ء – 31 مئی 2018ء | |
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | 1 جنوری 1958ء |
تاریخ وفات | 19 اپریل 2022ء (64 سال) |
جماعت | متحدہ قومی موومنٹ |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان پہلی بار 1987ء کے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر گلشن اقبال سے کونسلر منتخب ہوئے۔ وہ 2002ء، 2008ء، 2013ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ 256 شاہ فیصل کالونی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوتے رہے اور 2018ء کے عام انتخابات میں ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقہ 240 لانڈھی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔
اس دوران وہ قومی اسمبلی کی مختلف قائمہ کمیٹیوں کے رکن اور وفاقی وزیر ورکس اینڈ ہاؤسنگ بھی رہے۔
انھوں نے پاکستان عام انتخابات، 2013ء میں سندھ کے حلقہ این اے۔256 (NA-256 (Karachi-XVIII))میں متحدہ قومی موومنٹ سے انتخاب میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔[1]
19 اپریل 2022ء کو کراچی میں بوجہ عارضہ قلب وفات پا گئے ، قبرستان عیسی نگری (کراچی) میں تدفین ہوئی ،
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.