ہندوستانی فلمی اداکارہ اور ماڈل From Wikipedia, the free encyclopedia
اشیتا چوہان (ولادت: 14 ستمبر 1999ء) ایک ہندوستانی فلمی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ انھوں نے 2007ء میں ریلیز ہونے والی ہمیش ریشمیا کی فلم آپ کا سرور میں بطور کم سن اداکارہ کام کیا۔[2][3][4] اس کے بعد وہ جنوبی ہند کی ملیالم فلم آشا بلیک کے ذریعے 2014ء میں ہیروئن بنیں۔ ہندی سینما میں 2018ء میں فلم جینیئس سے بطور اداکارہ اپنے کریئر کا آغاز کیا۔ اس فلم میں انھوں نے نندنی چوہان کا کردار کیا ہے اور اداکار اتکرش شرما کے ساتھ کام کیا ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری انیل شرما نے کی تھی۔[5][6][7] بطور کم سن اداکارہ ، انھوں نے بہت سارے ٹی وی اشتہاروں میں بھی اداکاری کی ہے۔[2]
اشیتا نے اپنے پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز آپ کا سرور اور ہائی جیک سے کیا تھا۔[2] انھوں نے بہت سارے ٹی وی اشتہاروں میں بھی اداکاری کی ہے۔[2] اشیتا نے 24 اگست 2018 کو جاری ہونے والی فلم جینیئس سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔[8][9][10]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.