ہجری From Wikipedia, the free encyclopedia
قمری ہجری تقویم (ماہ و سال) کو بعض ممالک میں اسلامی تقویم بھی کہا جاتا ہے۔ ہجری تقویم سے مراد تواریخ کا حساب حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مدینہ کی طرف ہجرت سے لگانا ہے۔ اس میں جو مہینے استعمال ہوتے ہیں ان کا استعمال اسلام سے پہلے بھی تھا۔ جس میں سے محرم پہلا مہینہ ہے۔ چونکہ ایک قمری تقویم ہے لہذا اس کا ہر مہینہ چاند کو دیکھ کر شروع ہوتا ہے۔ سال کا کل دورانیہ 354.367056 دن اور ایک ماہ کا کل دورانیہ 29.530588 دن ہے۔
محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مدینہ کو ہجرت 26 صفر کو ہوئی۔ مگر چونکہ عرب لوگ سال کا آغاز محرم سے کیا کرتے تھے اس لیے اسلامی سال کو ایک ماہ 25 دن پیچھے سے شمارکیا گیا۔ اس لیے پہلی قمری ہجری کی پہلی تاریخ یعنی اول محرم مؤرخہ 16 جولائی 622ء کے مطابق ہوئی۔ حسب سابق اس میں بارہ ماہ رکھے گئے۔ ہر مہینہ انتیس یا تیس دن کا ہوتا ہے۔ جس کے شروع ہونے کا فیصلہ چاند کو دیکھ کر کیا جاتا ہے۔ قمری ہجری سال ہر عیسوی سال کی نسبت دس یا گیارہ دن پہلے شروع ہوتا ہے یعنی ہر سال ہجری اور عیسوی سال کا وقفہ کم ہو جاتا ہے۔ اندازہ ہے کہ سن 2042 میں ایک ہی قمری ہجری اور عیسوی سال ہوگا۔ ہر 33 یا 34 سال بعد ایسا موقع آتا ہے جب ایک قمری ہجری سال مکمل طور پر ایک عیسوی سال کا اندر ہی رہتا ہے جیسا سن 2008 عیسوی میں۔
نمبر شمار | مہینہ |
---|---|
1 | محرّم یا محرم الحرام |
2 | صفر یا صفر المظفر |
3 | ربیع الاول |
4 | ربیع الثانی |
5 | جمادی الاول |
6 | جمادی الثانی |
7 | رجب یا رجب المرجب |
8 | شعبان یا شعبان المعظم |
9 | رمضان یا رمضان المبارک |
10 | شوال یا شوال المکرم |
11 | ذوالقعدۃ |
12 | ذوالحجۃ |
عربی | انگریزی | مالٹی | ترکی | صومالی | فارسی | اردو | ہندی | ملیالم | بنگلہ | کنڑا | عبرانی | انڈونیشیائی | مالے | فلپائنی | پشتو | تامل | تیلگو | کشمیری | ہاوسا | یوروبا | |
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
1 | (Yaum) al-Aḥad الأحد (first day) | Sunday | Il-Ħadd | Pazar | Axad احد | Yek-Shanbeh یکشنبہ | Itwaar اتوار | Ravivaar रविवार | ഞായര് ñaayar | Robibar রবিবার | Bhaanuvaara / Ravivaara / Aadityavaara ಭಾನುವಾರ / ರವಿವಾರ / ಆದಿತ್ಯವಾರ | Yom Rishon יום ראשון | Minggu | Ahad | Linggo | اتوار/يوه نۍ Yawanay/itwar | ஞாயிற்றுக்கிழமை gyayitrukkilamai | ఆదివారం Aadivaaram | A'ath'war | Lahadi | Ọjọ́ Àìkú |
2 | (Yaum) al-Ithnayn الاثنين (second day) | Monday | It-Tnejn | Pazartesi | Isniin | Do-Shanbeh دوشنبہ | Piir پير | Somvaar सोमवार | തിങ്കള് thiṅkal | Shombar সোমবার | Somavaara ಸೋಮವಾರ | Yom Sheni יום שני | Senin | Isnin | Lunes | ګل/دوه نۍ Dwanay/gul | திங்கட்கிழமை thingatkkilamai | సోమవారం Somavaaram | Chender'r'war | Litinin | Ọjọ́ Ìṣẹ́gun |
3 | (Yaum) ath-Thalaathaaʼ الثلاثاء (third day) | Tuesday | It-Tlieta | Salı | Talaado | Seh-Shanbeh سہ شنبہ | Mangal منگل | Mangalvaar मंगलवार | ചൊവ്വ chovva | Monggolbar মঙ্গলবার | Mangalavaara ಮಂಗಳವಾರ | Yom Shlishi יום שלישי | Selasa | Selasa | Martes | نھہ/منځنۍ Manzanay/nahia | செவ்வாய்க்கிழமை sevvaikkilamai | మంగళవారం Mangalavaaram | Bo'um'war | Talata | Ọjọ́ Ìṣẹ́gun |
4 | (Yaum) al-Arba‘aa’ الأربعاء (fourth day) | Wednesday | L-Erbgħa | Çarsamba | Arbaco أربعو | Chahar-Shanbeh چہارشنبہ | Budh بدھ | Budhvaar बुधवार | ബുധന് budhan | Budhbar বুধবার | Budhavaara ಬುಧವಾರ | Yom Revi'i יום רביעי | Rabu | Rabu | Miyerkules | شورو/څلنۍ Salanay/shoro | புதன்கிழமை buthankilamai | బుధవారం Budhavaaram | Bo'dh'war | Laraba | Ọjọ́-rírú/Ọjọ́rú |
5 | (Yaum) al-Khamīs الخميس (fifth day) | Thursday | Il-Ħamis | Perşembe | Khamiis | Panj-Shanbeh پنجشنبہ | Jumeh‘raat جمعرات | Guruvaar / Brahaspativaar गुरुवार | വ്യാഴം vyazham | Brihôshpotibar বৃহস্পতিবার | Guruvaara ಗುರುವಾರ | Yom Khamishi יום חמישי | Kamis | Khamis | Huwebes | زيارت/پنځنۍ Panzanay/ziyarat | வியாழக்கிழமை viyalakkilamai | గురువారం Guruvaaram | Bres'war | Alhamis | Ọjọ́bọ̀/Ọjọ́ Àṣẹ̀ṣẹ̀ Dáyé |
6 | (Yaum) al-Jumu‘ah الجمعۃ (gathering day) | Friday | Il-Ġimgħa | Cuma | Jimco | Jom‘e / Adineh جمعہ / آدينہ | Juma‘h جمعہ | Shukravaar शुक्रवार | വെള്ളി veḷḷi | Shukrobar শুক্রবার | Shukravaara ಶುಕ್ರವಾರ | Yom Shishi יום ששי | Jumat | Jumaat | Biyernes | جمعہ/ادینہ Adina/juma | வெள்ளிக்கிழமை vellikkilamai | శుక్రవారం Shukravaaram | Jum'mah | Juma'a | Ọjọ́ Ẹtì |
7 | (Yaum) as-Sabt السبت Is-Sibt | Saturday | Is-Sibt | Cumartesi | Sabti | Shanbeh شنبہ | Hafta / ہفتہ | Shanivaar शनिवार | ശനി shani | Shonibar শনিবার | Shanivaara ಶನಿವಾರ | Yom سبت יום שבת | Sabtu | Sabtu /khali | Sabado | Sabtu | சனிக்கிழமை sanikkilamai | శనివారం Shanivaaram | Butt'war alah | Asabar | Ọjọ́ Àbá Mẹ́ta |
تاریخ | واقعہ |
---|---|
1 محرّم | اسلامی سال کا پہلا دن اور عمر فاروق کا یوم وفات |
10 محرّم | وفات حسین يوم عاشوراء |
12 ربیع الاول | رحلت حضور سرورکائنات محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ا |
12 ربیع الاول | ولادت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم۔ بعض روایات کے مطابق 9 ربیع الاول اور بعض کے مطابق 17 ربیع الاول |
22 جمادی الثانی | ابو بکر صدیق نے وفات پائی |
13رجب | ولادت علی ابن ابی طالب |
27 رجب | واقعہ معراج |
15 شعبان | شب برات اور قبلہ تبديل كرنے كا حكم |
3 رمضان | فاطمۃ الزھراء نے وفات پائی |
17 رمضان | عائشہ بنت ابی بکر نے وفات پائی اور غزوہ بدر پیش آیا |
19 رمضان | علی ابن ابی طالب پر قاتلانہ حملہ |
21 رمضان | وفات علی ابن ابی طالب |
27 رمضان | شب قدر۔ ویسے یہ رمضان کی آخری راتوں میں کسی بھی طاق رات میں ہو سکتی ہے |
یکم شوال | عید الفطراور عمرو بن العاص کی وفات |
7 شوال | غزوہ احد پیش آیا |
23 شوال | غزوہ خندق پیش آیا |
5 ذوالحجۃ | غزوہ سویق پیش آیا |
10 ذوالحجۃ | عید الاضحیٰ اور آخرى وحی كا نزول |
18 ذوالحجۃ | عثمان غنی کا یوم وفات |
قمری ہجری سے عیسوی تاریخ میں منتقلی کا ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ ہجری سال کو 0.970224 سے ضرب دیں اور اس میں 621.5774 جمع کر دیں۔ جواب میں اعشاریہ سے پہلے جو حصہ ہے وہ سال کو ظاہر کرے گا۔ اگر اعشاریہ کے بعد والے حصے کو 365 سے ضرب دے دی جائے تو جواب میں ان دنوں کی تعداد آ جائے گی جتنے دنوں کے بعد اس عیسوی سال میں یکم محرم ہوگی۔ یہ اعداد و شمار ایک یا دو دن کے فرق سے معلوم ہوں گے کیونکہ ایک ہی وقت میں دنیا کے مختلف حصوں میں دو مختلف اسلامی تاریخیں ممکن ہیں۔ 0.970224 اصل میں عیسوی سال کے حقیقی دورانیہ کو ہجری سال کے حقیقی دورانیہ پرتقسیم کرنے سے حاصل ہوتا ہے۔
مثال کے طور پر اگر 1428 کو 0.970224 سے ضرب دیں اور اس میں 621.5774 جمع کر دیں تو جواب میں 2007.057272 حاصل ہوگا جس کا مطلب یہ ہے کہ 1428 ہجری سن 2007 عیسوی میں شروع ہوگا۔ اگر 2007.057272 کے اعشاریہ کے بعد والے حصے کو 365 سے ضرب دی جائے تو 20.9 حاصل ہوگا جس کا مطلب یہ ہے کہ یکم محرم 1428 ہجری دنیا کے کچھ حصوں میں 20 جنوری 2007 عیسوی اور کچھ حصوں میں 21 جنوری 2007 عیسوی کو شروع ہوگا۔
یاد رہے کہ چونکہ عیسوی تقویم میں تبدیلیاں آتی رہی ہیں اس لیے 1500 عیسوی سے پہلے کی تاریخوں سے یکم محرم کا حساب لگانے کے لیے 365 سے ضرب دینے کے بعد تین تفریق کرنا ضروری ہے۔
محرم (مہینہ)|صفر|ربیع الاول|ربیع الثانی|جمادی الاول|جمادی الثانی|رجب|شعبان|رمضان|شوال|ذوالقعدہ|ذوالحجہ |
ویکی ذخائر پر اسلامی تقویم سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.