اتھولیا روی

From Wikipedia, the free encyclopedia

اتھولیا روی
Remove ads

اتھولیا روی (پیدائش دیویا 21 دسمبر 1994ء کوئمبٹور، تمل ناڈو میں) ایک ہندوستانی خاتون اداکارہ ہے جس نے زیادہ تر تامل فلموں میں کام کیا ہے اور امید ہے اس کو جلدی بالی ووڈ میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا۔موقع ملے گا اس نے 2017ء میں فلم کدھل کان کٹودے سے اپنے فلمی سفر کو شروع کیا تھا اور وی بہت سی فلموں میں نظر آئیں جن میں یمالی (2018ء) اور ناڈوڈیگل 2 (2019ء) شامل ہیں۔

اجمالی معلومات اتھولیا روی, معلومات شخصیت ...
Remove ads
Remove ads

ابتدائی زندگی اور کیریئر

اتھولیا روی ایک تامل بولنے والے گھرانے میں دیویا کے طور پر کوئمبٹور میں پیدا ہوئی اور وہیں پرورش پائی۔ اس نے اپنی اسکول کی تعلیم کوئیمبٹور، تمل ناڈو کے وویکم میٹرک ہائیر سیکنڈری اسکول سے مکمل کی۔ اتھولیا نے کرپاگم کالج آف انجینئرنگ، کوئمبٹور، تمل ناڈو میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد اس نے ایس آر ایم انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ایس آر ایم آئی ایس ٹی)، چنئی، تمل ناڈو میں تعلیم حاصل کی اور سری کرشنا کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، کوئمبٹور، تمل ناڈو میں بھی زیر تعلیم رہی۔ [2] اتھولیا نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز مختصر فلم "پلوادی کدل" سے کیا۔ کدھل کان کٹودے (2017ء) میں اس کا مرکزی کردار نہایت جاندار تھا۔ [3] 2018ء میں اس نے وی زیڈ دورائی کی یمالی میں اداکاری کی۔ [4] ایک کردار کی تصویر کشی کرتے ہوئے جسے "ری" (ریتو) کے نام سے جانا جاتا ہے، اتھولیا نے بیان کیا کہ یہ کردار ایک جدید اور خود مختار لڑکی ہے، جو حقیقی زندگی میں اس کے بالکل برعکس ہے۔ اس نے ناگیش تھرائیرنگم (2018ء) میں آری کی گونگی بہن کا کردار ادا کیا۔ [5] 2019ء میں اس نے ستو پیڈیکا اتراو [6] اور ناڈوڈیگل 2 میں کردار ادا کیے تھے۔ [7]

Remove ads

فلموگرافی

اس کی تمام فلمیں تامل زبان میں ہیں۔ تاہم اس نے 2013ء میں تیلگو کا ڈیبیو کیا۔

دیگر معلومات سال, فلم ...
Remove ads

حوالہ جات

Loading related searches...

Wikiwand - on

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Remove ads