From Wikipedia, the free encyclopedia
ابوسبرہ بن ابو رہم رضی اللہ عنہ غزوہ بدر میں شریک ہونے والے مہاجر صحابی تھے۔
ابوسبرہ کنیت ہے مگر اس کی شہرت نے اصل نام چھپادیا، نسب نامہ یہ ہے ابو سبرہ بن ابی رہم بن عبد العزیٰ بن ابی قیس بن عدوو بن نصربن مالک بن حسل بن عامر بن لوئی قرشی عامری، ان کی والدہ برہ عبد المطلب کی بیٹی تھیں اس رشتہ سے آنحضرت ﷺ کے پھوپھی زاد بھائی ہوئے۔
ابوسبرہ سابقین اسلام میں تھے اور حبشہ کی دونوں ہجرتوں کا شرف حاصل کیا، دوسری ہجرت حبشہ میں ان کی بیوی کلثوم بھی ساتھ تھیں، ہجرت مدینہ کے بعد دوسرے مہاجرین کے ساتھ حبشہ سے مدینہ آئے اور منذر بن محمد کے یہاں اترے، آنحضرت ﷺ نے ان میں اورسلمہ بن سلامہ میں مواخاۃ کرادی۔
مدینہ آنے کے بعد غزوہ بدر، غزوہ احد اور غزوہ خندق وغیرہ جس قدر غزوات ہوئے سب میں شریک رہے،[1] تاحیات نبوی ﷺ مدینہ میں قیام رہا،آپ کی وفات کے بعد مکہ چلے آئے،بدری صحابیوں میں تنہا یہی ہیں،جنھوں نے مدینہ کا قیام ترک کرکے دوبارہ مکہ کی سکونت اختیار کی۔[2]
مکہ مکرمہ میں حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے عہدِ خلافت میں وفات پائی۔[3][4]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.