خود حکومتی انتظامیہ پاکستان From Wikipedia, the free encyclopedia
آزاد کشمیر ریاست جموں و کشمیر کا وہ حصہ ہے جو خود مختار خطہ ہے لیکن پاکستان کے زیرِ انتظام ہے۔ اس کا باقاعدہ نام ریاست آزاد جموں و کشمیر ہے جو پاکستان اور بھارت کے مابین متنازع ہے۔ یہ علاقہ 13،300 مربع کلومیٹر (5،135 مربع میل) پر پھیلا ہے۔ آزاد کشمیر کا دار الحکومت مظفرآباد ہے اور ریاست آزاد جموں و کشمیر کی آبادی اندازہ 40 لاکھ ہے۔ اور یہاں پہاڑی زبان، ہندکو، گوجری، پنجابی اور کشمیری زبانیں بولی جاتی ہیں۔ آزاد کشمیر کی شرح تعلیم 65 فیصد ہے۔
آزاد کشمیر | |
---|---|
(اردو میں: آزاد جموں و کشمیر) | |
پرچم | نشان |
تاریخ تاسیس | 24 اکتوبر 1947 |
نقشہ | |
انتظامی تقسیم | |
ملک | پاکستان ملک [1] |
دار الحکومت | مظفر آباد |
تقسیم اعلیٰ | بھارت |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 33°56′17″N 73°45′52″E [2] |
رقبہ | 13297 مربع کلومیٹر |
آبادی | |
کل آبادی | 4567982 (تخمینہ ) (2008) |
مزید معلومات | |
اوقات | متناسق عالمی وقت+05:00 |
سرکاری زبان | اردو ، انگریزی |
آیزو 3166-2 | PK-JK |
قابل ذکر | |
باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
جیو رمز | 1184196 |
درستی - ترمیم |
کشمیر اپنی قدرتی خوبصورتی اور دلکش مناظر کی وجہ سے جانا جاتا ہے اور سیر و تفریح کے لیے لوگ بڑی تعداد میں آزاد کشمیر کا رُخ کرتے ہیں۔ انہی خوبصورت مناظر کی وجہ سے مغل شہنشاہ ظہیر الدین بابر نے کہا تھا کہ کشمیر زمین پر جنت ہے۔ آزاد کشمیر میں 10 اضلاع، 32 تحصیلیں اور 182 یونین کونسلیں ہیں۔ آزاد کشمیر کے میرپور ڈویژن میں ضلع باغ، ضلع بھمبر، ضلع پونچھ، ضلع سدھنوتی، ضلع کوٹلی، ضلع مظفر آباد، ضلع میر پور، ضلع نیلم، ضلع حویلی اور ضلع ہٹیاں شامل ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر کا شمالی حصہ ہمالیہ کے نچلے علاقے پر محیط ہے، بشمول جام گڑھ چوٹی (4،734 میٹر یا 15،531 فٹ)۔ تاہم، وادی نیلم میں سروالی چوٹی (6326 میٹر) ریاست کی بلند ترین چوٹی ہے۔ اس علاقے میں موسم سرما اور گرمیوں میں بارش ہوتی ہے۔ مظفر آباد اور پٹن پاکستان کے گیلے علاقوں میں شامل ہیں۔ زیادہ تر علاقے میں، اوسط بارش 1400 ملی میٹر سے تجاوز کر گئی ہے، سب سے زیادہ اوسط بارش مظفر آباد کے قریب ہوتی ہے (تقریبا 1800 ملی میٹر)۔ گرمیوں کے موسم میں، دریائے جہلم اور لیپا میں مون سون کا سیلاب انتہائی بارشوں اور برف پگھلنے کی وجہ سے عام ہے۔
ریاستی جانور | ||
ریاستی پرندہ | ||
ریاستی درخت | ||
ریاستی پھول | ||
ریاستی کھیل |
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پراجیکٹ رپورٹ کے مطابق بینک نے آزاد کشمیر کے لیے صحت، تعلیم، غذائیت اور سماجی ترقی کے شعبوں میں ترقیاتی اہداف مقرر کیے ہیں۔ پورے منصوبے پر 76 ملین امریکی ڈالر لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔[3] جرمنی، 2006ء سے 2014ء کے درمیان، AJK ہیلتھ انفراسٹرکچر پروگرام کے لیے 38 ملین ڈالر کا عطیہ بھی دے چکا ہے۔[4]
ریاست انتظامی طور پر تین ڈویژنوں میں تقسیم ہے جو دس اضلاع میں تقسیم ہے۔[5]
ڈویژن | اضلاع | رقبہ (کلومیٹر2) | آبادی (2017ء کی مردم شماری) | ہیڈکوارٹر |
---|---|---|---|---|
میر پور | ضلع میرپور | 1,010 | 456,200 | میرپور،آزاد کشمیر |
ضلع کوٹلی | 1,862 | 774,194 | کوٹلی | |
ضلع بھمبر | 1,516 | 420,624 | بھمبر | |
مظفر آباد | ضلع مظفر آباد | 1,642 | 650,370 | مظفر آباد |
ضلع ہٹیاں | 854 | 230,529 | ہٹیاں بالا | |
ضلع نیلم | 3,621 | 191,251 | آٹھمقام | |
پونچھ | ضلع پونچھ | 855 | 500,571 | راولا کوٹ |
ضلع حویلی | 600 | 152,124 | فارورڈ کہوٹہ | |
باغ | 768 | 371,919 | باغ | |
ضلع سدھنوتی | 569 | 297,584 | پلندری | |
کل | 10 اضلاع | 13,297 | 4,045,366 | مظفر آباد |
2004ء میں آزاد کشمیر میں شرح خواندگی 62 فیصد تھی جو پاکستان کے کسی بھی دوسرے علاقے سے زیادہ ہے۔ آزاد کشمیر کی موجودہ شرح خواندگی 2018ء میں 76.60٪ ہے۔ اور یہ 2019ء میں 76.80 فیصد رہا۔ تاہم، پاکستان میں اوسط 2.9 فیصد کے مقابلے میں صرف 2.2 فیصد گریجویٹ تھے۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) کی طرف سے تسلیم شدہ یونیورسٹیوں کی فہرست درج ذیل ہے۔[6]
یونیورسٹی | جگہ(s) | قائم شدہ | قسم | Specialization | ویب گاہ |
---|---|---|---|---|---|
میرپوریونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی | میرپور،آزاد کشمیر | 1980 (2008)* | عوامی | انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی | |
جامعہ آزاد جموں و کشمیر | مظفر آباد | 1980 | عوامی | جنرل | |
جامعہ آزاد جموں و کشمیر (نیلم کیمپس) | ضلع نیلم | 2013 | عوامی | جنرل | |
جامعہ آزاد جموں و کشمیر (جہلم ویلی کیمپس) | ضلع ہٹیاں | 2013 | عوامی | جنرل | |
الخیر یونیورسٹی | میرپور،آزاد کشمیر | 1994 (2011*) | نجی | جنرل | |
محی الدین اسلامک یونیورسٹی | نیرین شریف | 2000 | نجی | جنرل | |
یونیورسٹی آف پونچھ (راولاکوٹ کیمپس) | راولا کوٹ | 1980 (2012)* | عوامی | جنرل | آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ upr.edu.pk (Error: unknown archive URL) |
یونیورسٹی آف پونچھ (ایس ایم کیمپس، مونگ، ضلع سدھنوتی) | ضلع سدھنوتی | 2014 | عوامی | جنرل | آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ upr.edu.pk (Error: unknown archive URL) |
یونیورسٹی آف پونچھ (کہوٹہ کیمپس، ضلع حویلی) | ضلع حویلی | 2015 | عوامی | جنرل | آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ upr.edu.pk (Error: unknown archive URL) |
ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ | باغ | 2013 | عوامی | جنرل | |
یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی | کوٹلی | 2014 | عوامی | جنرل | |
میرپوریونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (بھمبر کیمپس) | بھمبر | 2013 | عوامی | سائنس اور انسانیت |
* یونیورسٹی کا درجہ دیا۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کی طرف سے 2013 تک تسلیم شدہ انڈر گریجویٹ میڈیکل اداروں کی فہرست درج ذیل ہے۔[7]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.