لیو ٹالسٹائی
From Wikipedia, the free encyclopedia
لیو ٹالسٹائی یا لیو تولستوئی (روسی: Лёв Николаевич Толстой ؛ 28 اگست 1828 – 20 نومبر 1910) ایک روسی مصنف، ناول نگار، ڈراما نگار، مضمون نگار اور فلسفی تھے۔ وہ نو برس کی عمر میں یتیم ہو گئے سولہ برس کی عمر میں کازان یونیورسٹی میں داخل ہوئے۔ لیکن انھوں نے ڈگری حاصل کیے بغیر تعلیم ترک کر دی۔ 1849ء میں اپنی جاگیر میں کاشت کاروں کے لیے ایک اسکول قائم کیا جس کے ناکام ہو جانے کے بعد ماسکو اور پھر سینٹ پیٹرز برگ چلے گئے۔ 1851ء میں ملازمت کر لی۔ اپنی سوانح عمری کی پہلی جلد "بچپن" اسی 1851ء ملازمت کے دوران میں لکھی۔ 1854ء میں فوج میں شامل ہوئے۔ اس عہد کے تجربات بعد میں اُن کے شاہکار ناول جنگ اور امن کی بنیاد بنے۔ فوج چھوڑنے کے بعد کئی برس تک کبھی ماسکومیں رہتے کبھی اپنی جاگیر پر۔
لیو ٹالسٹائی | |
---|---|
(روسی میں: Толсто́й Лев Никола́евич) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 28 اگست 1828ء [1][2][3][4][5][6] یسنایا پولی انا [3][7][8][9][10] |
وفات | 7 نومبر 1910ء (82 سال)[2][11][6] |
وجہ وفات | نمونیا |
مدفن | یسنایا پولی انا |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | سلطنت روس [12][13] |
رکن | سربیائی اکادمی برائے سائنس و فنون ، روس کی اکادمی برائے سائنس |
عارضہ | مرگی |
تعداد اولاد | |
عملی زندگی | |
پیشہ | مصنف [14][15][16][17][18]، ڈراما نگار [17]، فلسفی [19][16][17]، ناول نگار ، ماہر تعلیم ، مضمون نگار ، بچوں کے مصنف ، روزنامچہ نگار ، نثر نگار ، عوامی صحافی ، ماہرِ اسپرانٹو |
مادری زبان | روسی |
پیشہ ورانہ زبان | روسی [20][21][6]، فرانسیسی [22]، انگریزی [23] |
شعبۂ عمل | فلسفہ |
ملازمت | روس کی اکادمی برائے سائنس |
کارہائے نمایاں | جنگ اور امن [24] |
مؤثر | الیگزیندر پشکن ، نکولائی گوگول ، فیودر دوستوئیفسکی ، ہنری ڈیوڈ تھورو ، ستاں دال ، گوتم بدھ ، افلاطون ، جارج ایلیٹ ، شوپنہائر ، ارسطو ، جین جیکس روسو ، چارلس ڈکنز ، وکٹر ہیوگو ، ہیریئٹ بیچر سٹو |
الزام و سزا | |
جرم | بدعت |
نامزدگیاں | |
نوبل امن انعام (1909)[25] نوبل انعام برائے ادب (1906)[25] نوبل انعام برائے ادب (1905)[25] نوبل انعام برائے ادب (1904)[25] نوبل انعام برائے ادب (1903)[25] نوبل امن انعام (1902)[25] نوبل انعام برائے ادب (1902)[25] نوبل امن انعام (1901)[25] | |
دستخط | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحات | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
ماسکو میں ایوان ترگنیف اور دوسرے ہم عصر ادیبوں سے دوستانہ مراسم پیدا ہو گئے۔ اپنے تمام مزارعوں کو آزاد کردئے اور ان کی بہبود کے لیے ایک اسکول کھولا جو ناکام رہا۔ 1857ء اور پھر 1860ء میں مغربی یورپ کا دورہ کیااور جدید تہذیب سے براہ راست واقفیت حاصل کی۔ یورپ سے واپس آنے کے بعد 1862ء میں شادی کی اور آئندہ پندرہ برس تک مسلسل جاگیر پر رہے۔ 1876ء کے قریب وہ خیالات جو ان کے ذہن پر شروع سے چھائے ہوئے تھے، بہت شدت پکڑ گئے۔ سخت روحانی بحران کے بعد آخر کار انھوں نے انسانی محبت اور عدم تشدد کو اپنا مسلک قرار دیا۔ اور بقیہ زندگی خاندان اور غربا میں تقسیم کردی۔ اور زبان اور قلم سے جمہوریت، مساوات اور اخوت کی تلقین کرنے لگے۔ ان کے انقلابی خیالات روس سے باہر بھی مقبول ہونے لگے۔ لوگوں پر اس کا اثر و رسوخ اتنا زیادہ تھا کہروس کی حکومت کو ان کی سرگرمیوں کی مخالفت کرنے کی جرات نہ ہوئی۔ حالانکہ روسی کلیسا نے 1901ء میں خارج کر دیا تھا۔ مشہور ناول ایناکارینینا اور جنگ اور امن ہیں جو انھوں نے بالترتیب 1865ء تا 1869ء اور 1875ء تا 1877ء تحریر کیے۔