From Wikipedia, the free encyclopedia
ہیما مالنی (انگریزی: Hema Malini) ایک بھارتی فلمی اداکارہ ، لکھاری ، پرڈیوسر، ہدایتکار، رقاصہ اور سیاست دان ہیں۔[4][5]
ہیما مالنی | |
---|---|
(انگریزی میں: Hema Malini) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 16 اکتوبر 1948 |
شہریت | بھارت |
جماعت | بھارتیہ جنتا پارٹی [1] |
شریک حیات | دھرمیندر (1980–تاحال) |
اولاد | ایشا دیول |
مناصب | |
رکن راجیہ سبھا | |
برسر عہدہ 27 اگست 2003 – 26 اگست 2009 | |
رکن سولہویں لوک سبھا [2][1] | |
رکنیت سنہ 16 مئی 2014 | |
پارلیمانی مدت | 16ویں لوک سبھا |
عملی زندگی | |
پیشہ | فلم اداکارہ ، فلمی ہدایت کارہ ، فلم ساز ، رقاصہ ، ٹیلی ویژن اداکارہ ، سیاست دان [3]، ٹی وی پروڈیوسر |
کارہائے نمایاں | سیتا اور گیتا ، شعلے ، ستے پہ ستا ، دِل آشنا ہے ، باغبان |
اعزازات | |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ہیما مالنی کو ہندوستانی سینما کی تاریخ کامیاب ترین اداکارہ سمجھا جاتا ہے[6]۔ انھوں نے فلمی کیریئر کی شروعات تامل فلم ادھو ستھیم سے کی ۔ سپنوں کے سوداگر (1968) ان کی پہلی فلم تھی جس میں وہ مرکزی کردار میں نظر آئیں، اس کے بعد وہ مسلسل فلموں میں مرکزی ادا کرتی رہیں۔ وہ زیادہ تر فلموں میں راجیش کھنہ ، دیو آنند اور اپنے شوہر دھرمیندر کے ساتھ نظر آئیں [7]۔ہیما مالنی کو ڈریم گرل کے طور پر پکارا جاتا تھا اور اسی نام کی انھوں نے ایک فلم بھی کی [7]۔ ہیما مالنی نے مزاحیہ ، ڈرامائی، المیہ اور رقاصہ ہر طرح کے کردار نبھائے [8][9][10][11]۔ 1976 سے 1980 تک وہ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ تھیں۔[12]
اپنے کیریئر کے دوران 11 مرتبہ انھیں فلم فیئر ایوارڈ کی طرف سے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا، 1973 میں یہ ایوارڈ جیتا [13]۔ 2000 میں ہیما مالنی نے فلم فیئر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ جیتا اور اسی سال انھیں ہندوستان کی حکومت کی طرف سے پدم شری سے بھی نوازا گیا [14]۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.