کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
پاکستانی ڈومیسٹک فرنچائز کرکٹ ٹیم / From Wikipedia, the free encyclopedia
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ( پشتو : کویټه ګلیډیټرز) ایک پاکستانی پیشہ ورانہ ٹی/20 کرکٹ فرنچائز ہے جو پاکستان سپر لیگ (PSL) میں حصہ لیتی ہے۔ وہ زیادہ تر گھریلو کھیل 27,000 گنجائش والے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلتے ہیں۔ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل 2019ء میں جیت کر فاتح بن گئے۔ یہ ٹیم پاکستان کے بلوچستان کے صوبائی دار الحکومت کوئٹہ کی نمائندگی کرتی ہے۔
Quetta Gladiators | ||
![]() | ||
عرف |
| |
---|---|---|
لیگ | پاکستان سپر لیگ | |
افراد کار | ||
کپتان | سرفراز احمد | |
کوچ | شین واٹسن | |
مالک | ندیم عمر | |
معلومات ٹیم | ||
شہر | کوئٹہ، بلوچستان، پاکستان | |
![]() | ||
تاسیس | 2015؛ 9 برس قبل (2015) | |
بگٹی اسٹیڈیم[1] | ||
تاریخ | ||
پی ایس ایل جیتے | 1 (2019) | |
باضابطہ ویب سائٹ: | www.quettagladiators.com | |
| ||
یہ فرنچائز 2015ء میں پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کی جانب سے پی ایس ایل کی تشکیل کے نتیجے میں قائم کی گئی تھی۔ ٹیم کا گھریلو گراؤنڈ بگٹی اسٹیڈیم ہے۔ ٹیم کی کپتانی سرفراز احمد کر رہے ہیں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نئے آسٹریلیا کے آل راؤنڈرشین واٹسن کو اپنا نیا ہیڈ کوچ بنایا ہ[2]ے . اور اعظم خان ٹیم کے منیجر ہیں۔ [3] عبدالرزاق اسسٹنٹ کوچ ہیں۔
ٹیم کے سرفہرست اسکور بنانے والے سرفراز احمد [4] جبکہ سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی محمد نواز ہیں۔ [5]