کرکٹ عالمی کپ 2019ء
From Wikipedia, the free encyclopedia
کرکٹ عالمی کپ 2019ء بارھواں کرکٹ عالمی کپ تھا[2][3] جس کا پہلا میچ 30 مئی کو ہوا اور یہ سلسلہ 14 جولائی، 2019ء تک انگلستان اور ویلز میں جاری رہا۔[4]
کرکٹ عالمی کپ 2019ء کا باضابطہ لوگو | |
تاریخ | 30 مئی – 14 جولائی 2019ء |
---|---|
منتظم | بین الاقوامی کرکٹ کونسل |
کرکٹ طرز | ایک روزہ بین الاقوامی |
ٹورنامنٹ طرز | راؤنڈ روبن اور ناک آؤٹ |
میزبان | انگلستان ویلز |
فاتح | انگلستان[1] (1 بار) |
رنر اپ | نیوزی لینڈ |
شریک ٹیمیں | 10 |
کل مقابلے | 48 |
بہترین کھلاڑی | کین ولیمسن |
کثیر رنز | روہت شرما (648) |
کثیر وکٹیں | مچل اسٹارک (27) |
→ 2015ء 2023ء ← |
اس عالمی کپ کی میزبانی کے حقوق اپریل 2006ء میں انگلستان اور ویلز کو دیے گئے۔ جب انگلستان اور ویلز نے کرکٹ عالمی کپ 2015 کی میزبانی کرنے سے معذرت کرلی تو بعد میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقد ہوا۔ اس عالمی کپ کا پہلا میچ اوول جبکہ فائنل میچ لارڈز میں کھیلا جائے گا۔ 1975ء، 1979ء، 1983ء اور 1999ء کے بعد یہ پانچویں بار انگلستان اور ویلز میں منعقد ہوا۔
ٹورنامنٹ کا فارمیٹ اس حساب سے ہے کہ 10 ٹیموں کو 1 گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر ٹیم باقی 9 ٹیموں سے 1، 1 میچ کھیلا۔ گروپ کے پہلے چار درجے کی ٹیمیں سیمی فائنل کی اہل ہوئیں، سیمی فائنل جیتنے والی ٹیمیں فائنل مقابلہ میں شریک ہوئیں۔ یہ پہلا عالمی کپ ہے جس میں سب ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیمیں موجود نہیں تھیں۔[5]