ڈیاگو میراڈونا
From Wikipedia, the free encyclopedia
ڈیاگو ارمانڈو میراڈونا (انگریزی: Diego Armando Maradona) (پیدائش: 30 اکتوبر 1960ء، وفات: 25 نومبر 2020ء) ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے ایک سابق فٹ بال کھلاڑی تھے۔ انھیں فٹ بال کی تاریخ کے عظیم اور متنازع ترین کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
اجمالی معلومات ڈیاگو میراڈونا, (ہسپانوی میں: Diego Armando Maradona) ...
ڈیاگو میراڈونا | |
---|---|
(ہسپانوی میں: Diego Armando Maradona) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (ہسپانوی میں: Diego Armando Maradona) |
پیدائش | 30 اکتوبر 1960ء [1][2][3][4] |
وفات | 25 نومبر 2020ء (60 سال)[5] |
وجہ وفات | بندش قلب [6] |
طرز وفات | طبعی موت [6] |
شہریت | ارجنٹائن |
قد | |
وزن | |
استعمال ہاتھ | بایاں |
عملی زندگی | |
پیشہ | ایسوسی ایشن فٹ بال کھلاڑی [7]، ایسوسی ایشن فٹ بال منیجر [8]، اداکار |
پیشہ ورانہ زبان | اطالوی ، ہسپانوی [9] |
شعبۂ عمل | ایسوسی ایشن فٹ بال [10] |
کھیل | ایسوسی ایشن فٹ بال |
کھیل کا ملک | ارجنٹائن |
الزام و سزا | |
جرم | شوٹنگ [11] |
اعزازات | |
دستخط | |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
بند کریں
آپ ارجنٹائن کے دار الحکومت بیونس آئرس کے نواحی قصبے ویلا فیوریتو کے ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ آپ نے اپنے پیشہ ورانہ دور میں بوکا جونیئرز، ایف سی بارسلونا اور ایس ایس سی ناپولی کے لیے مختلف اعزازات حاصل کیے۔ اپنے بین الاقوامی دور میں آپ نے 91 مقابلوں میں شرکت کی اور 34 گول کیے۔ میراڈونا نے 1982ء، 1986ء، 1990ء اور 1994ء کے فٹ بال عالمی کپ مقابلوں میں شرکت کی۔