فٹ بال
پاؤں کی ٹھوکر سے کھیلے جانے والا کھیل / From Wikipedia, the free encyclopedia
فٹ بال یا گیندِ پا (انگریزی: Football) اُن کھیلوں کے مجموعے کا نام ہے جن میں گیند کو لات مار کے ( کک مار کے) گول کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس کھیل میں دو ٹیمیں حصہ لیتی ہیں جن میں سے ہر ایک ٹیم میں گیارہ گیارہ کھلاڑی ہوتے ہیں۔اس کھیل میں جو ٹیم زیادہ گول کرتی ہے وہ فاتح کہلاتی ہے۔یہ کھیل دنیا کا سب سے زیادہ مشہور کھیل ہے جس کے بین الاقوامی طور پر مقابلے ہوتے ہیں۔