پیعیمونتے
From Wikipedia, the free encyclopedia
پیعیمونتے (انگریزی: Piedmont) (اطالوی: پیعیمونتے Piemonte) اٹلی کے بیس علاقوں میں سے ایک ہے، علاقہ کی آبادی لگ بھگ تنتالیس لاکھ اور رقبہ 25,399 مربع کلو میٹر ہے۔ علاقائی دار الحکومت تورین ہے اور مقامی زبان پیعیمونتیزے (Piedmontese) ہے۔ علاقہ تین اطراف سے کوہ الپس (Alps mountain range) کے پہاڑی سلسلہ سے گھرا ہوا ہے، جہاں سے اٹلی کا سب سے بڑا دریا، دریائے پوہ (Po River) نکلتا ہے۔ علاقہ کے مغربی سرحد فرانس سے ملتی ہے اور شمالی سرحد سوئزرلینڈ سے جبکہ شمال مغرب میں اطالوی علاقہ وادی آوستہ، مشرق میں لومباردیہ، جنوب مشرق میں ایمیلیارومانیا اور جنوب میں لیگوریا واقع ہیں۔ تقریباً 7.6 فیصد علاقہ کو محفوظ شدہ قدرتی ماحول قرار دیا گیا ہے جہاں اٹلی کے 56 قومی یا نیشنل پارک واقع ہیں جن میں سے سب سے مشہور گران پارادیزو (Gran Paradiso) ہے۔
پیعیمونتے | |
عمومی معلومات | |
علاقہ کا صدر مقام | تورین (ٹیورن) |
صدر علاقہ | مرچیدیز بریزو (Mercedes Bresso) |
صوبوں کی تعداد | 8 |
کمونے کی تعداد | 1,206 |
رقبہ | 25,399 مربع کلومیٹر (دوسرا ۔ 8.4 فیصد) |
آبادی | 4,341,733 (چھٹا ۔ 7.4 فیصد) |
علامت | |