پشتو زبان
افغانستان اور پاکستان کی ایک علاقائی زبان / From Wikipedia, the free encyclopedia
پشتو ایک جنوب-مرکز ایشیائی زبان ہے جو پشتون بولتے ہیں۔ یہ فارسی اَدب میں افغانی جبکہ اُردو اور ہندی اَدب میں پٹھانی کے نام سے جانی جاتی ہے۔ اِس زبان کے بولنے والوں کو پشتون یا پختون اور بسا اوقات افغان یا پٹھان بھی کہا جاتا ہے۔
پشتو زبان | |
---|---|
لفظ "پشتو" پشتو حروف تہجی میں | |
مقامی متکلمین | 5.8 کروڑ (2019)[1][2][3][4] |
ہند۔یورپی
| |
ابتدائی اشکال | |
معیاری اشکال | وسطی پشتو
شمالی پشتو
جنوبی پشتو
|
لہجے | ~20 لہجے |
فارسی عربی رسم الخط (پشتو حرف تہجی) | |
رسمی حیثیت | |
دفتری زبان | افغانستان[5] |
تسلیم شدہ اقلیتی زبان | |
منظم از | افغانستان علوم اکیڈمی پشتو اکیڈمی، پاکستان[7] |
زبان رموز | |
آیزو 639-1 | ps – Pashto, Pushto |
آیزو 639-2 | pus – Pushto, Pashto |
آیزو 639-3 | pus – مشمولہ رمز – Pashto, Pushtoانفرادی رموز: pst – وسطی پشتو pbu – شمالی پشتو pbt – جنوبی پشتو wne – ونیسی |
گلوٹولاگ | pash1269 Pashto[8] |
کرہ لسانی | 58-ABD-a |
اس مضمون میں بین الاقوامی اصواتی ابجدیہ کی صوتی علامات شامل ہیں۔ موزوں معاونت کے بغیر آپ کو یونیکوڈ حروف کی بجائے سوالیہ نشان، خانے یا دیگر نشانات نظر آسکتے ہیں۔ بین الاقوامی اصواتی ابجدیہ کی علامات پر ایک تعارفی ہدایت کے لیے معاونت:با ابجدیہ ملاحظہ فرمائیں۔ |
یہ ایک مشرقی ایرانی زبان ہے اور اِس کا تعلق ہند-یورپی زبان کے خاندان سے ہے۔ اِس کی دو بڑی بولیاں ہیں ’’نرم‘‘ اور ’’سخت‘‘۔ سخت بولی کو پشتو کہاجاتا ہے۔
پشتو افغانستان کی دو سرکاری زبانوں میں سے ایک ہے اور یہ پاکستان میں دوسری بڑی علاقائی زبان ہے۔
ارض پاکستان کی علاقائی زبانوں کے حوالے سے مولانا کوثر نیازی کی تحقیق کے مطابق رگ وید میں پختو کے نام سے پشتونوں کی زبان کا ذکر رگ وید میں پہاڑی قبائل سے ذکر ملتا ہے۔ ہر زبان کے شعرا اس کے بنیادی ترویج وہ ترقی کا حصہ ہوتے ہیں خوشحال خان خٹک ایک معروف پشتون شاعر اور دوسرے بابا عبد الرحمان پشتون شاعر جن کا کلام فارسی میں بھی ملتا ہے انتہائی اہمیت کے حامل شعرا ہیں۔