پاکستان سپر لیگ 2023ء
پاکستانی ڈومیسٹک فرنچائز کرکٹ ٹورنامنٹ / From Wikipedia, the free encyclopedia
پاکستان سپر لیگ 2023ء (جسے پی ایس ایل 8 بھی کہا جاتا تھا یا سپانسرشپ وجوہات کی بنا پر ایچ بی ایل پی ایس ایل 2023ء ) پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں سیزن تھا جسے فرنچائز ٹوئنٹی 20 کرکٹ لیگ کے طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2015ء میں لانچ کیا تھا۔ تب پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے 2023ء کے سیزن کے ڈرافٹ کو تبدیل کر کے نیلامی پر مبنی نظام کا اشارہ دیا تھا لیکن ڈرافٹ برقرار رکھا گیا۔[1][2] ٹورنامنٹ کے لیے ڈرافٹ کا انعقاد 15 دسمبر کو کراچی میں ہوا۔[3] مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ مجموعی طور پر 36 غیر ملکی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔[4] لاہور قلندرز دفاعی چیمپئن تھے۔
![]() | |
تاریخ | 13 فروری – 18 مارچ 2023 |
---|---|
منتظم | پاکستان کرکٹ بورڈ |
کرکٹ طرز | ٹی ٹوئینٹی |
ٹورنامنٹ طرز | راؤنڈ روبن اور پلے آف |
میزبان | ![]() |
فاتح | لاہور قلندرز (2 بار) |
رنر اپ | ملتان سلطانز |
شریک ٹیمیں | 6 |
کل مقابلے | 34 |
بہترین کھلاڑی | ![]() |
کثیر رنز | ![]() |
کثیر وکٹیں | ![]() |
باضابطہ ویب سائٹ | پی ایس ایل ٹی/20.کام |
→ 2022 2024 ← |
یہ ٹورنامنٹ 13 فروری سے 19 مارچ 2023ء کے درمیان کھیلا جانا تھا۔[5] تاہم 16 مارچ 2023ء کو پی سی بی نے لاہور میں خراب پیشین گوئی کی وجہ سے فائنل کی تاریخ کو ایک دن آگے بڑھا کر 18 مارچ 2023ء کر دیا گیا جبکہ 19 اور 20 مارچ کو ریزرو دنوں کے طور پر رکھا گیا۔[6]
فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 1 رن کے معمولی مارجن سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا لگاتار دوسرا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ [7][8]