From Wikipedia, the free encyclopedia
ٹائم میگزین نے 1998 میں موجودہ صدی کی سو بڑی شخصیات کا انتخاب کیا تو پابلو کو پہلے نمبر پر قرار دیتے ہوئے لکھا: اس سے قبل کوئی آرٹسٹ اس قدر مشہور و معروف نہ ہو سکا جتنا پکاسو ہوا ۔
پابلو پکاسو | |
---|---|
(ہسپانوی میں: Pablo Picasso) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (ہسپانوی میں: Pablo Diego José Francisco de Paula Juan Nepomuceno María de los Remedios Cipriano de la Santísima Trinidad Ruiz y Picasso)[1] |
پیدائش | 25 اکتوبر 1881ء [2][3][4][5][6][7][8] مالقہ [9][10][11][12][13][14] |
وفات | 8 اپریل 1973ء (92 سال)[15][10][3][4][5][6][16] |
وجہ وفات | عَجزِ قلب |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | ہسپانیہ [17][18][19][14][20] فرانس [12][21] |
استعمال ہاتھ | بایاں |
جماعت | فرانسی کمیونسٹ پارٹی |
عملی زندگی | |
پیشہ | مصور [22][23][24]، مجسمہ ساز [22][24]، گرافک ڈیزائنر [25]، پرنٹ میکر [24]، کوریوگرافر ، فن خزافت [22][24]، الیس ٹریٹر [22][24]، فوٹوگرافر [24]، کاسٹیوم ڈیزائنر ، نمونہ ساز [26][24][14]، جوہری [27]، گرافک فنکار [22][24]، منظر نویس [28]، بصری فنکار [29]، فن کار [20] |
مادری زبان | ہسپانوی |
پیشہ ورانہ زبان | قیطلونی ، فرانسیسی [30]، ہسپانوی [2][30] |
شعبۂ عمل | نقاشی ، زیور [31] |
مؤثر | آنغی غوسو [32]، پال سیزان [33]، ماریا پریماچینکو [34] |
تحریک | مکعبیت [12]، سرئیلرازم |
اعزازات | |
دستخط | |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
دور جدید کا سب سے بڑا مصور۔ تجریدی مصوری کا موجد۔ شہر ملاگا ’’سپین‘‘ میں پیدا ہوا۔ جوانی بارسلونا میں بسر ہوئی۔ جہاں باپ اکیڈیمی آف آرٹس میں پروفیسر تھا۔
پابلو پکاسو 25 اکتوبر 1881ء کو مالاگا ( اسپین ) میں پیدا ہوا۔ اس کے والد آرٹ کے ٹیچر تھے۔ اس کے والدین بعد میں لاکارونا نامی شہر منتقل ہو گئے تھے جو بحر اطلانتک کے علاقے میں واقع ہے ۔ پکاسو نے ابتدا ہی سے روایتی تعلیم سے بغاوت کی۔ اس کے والد نے جب بیٹے کی ڈرائنگز دیکھیں تو اپنے پینٹ اور برش پکاسو کے حوالے کر دیے اور پھر کبھی خود پینٹ نہيں کیا۔ آگے چل کر وہ میڈرڈ چھوڑ کر ہورٹاڈي نامی ایبرو نامی پہاڑي گاؤں میں بس گیا تھا۔ 1900ء میں اسے پہلی سولو نمائش کی اجازۃ ملی ۔
پکاس پیش رو تھا۔ ایک ماسٹر تھا اور ایک دیو مالائی عفریت۔ بیسویں صدی کی ہر تحریک میں اس کا ہاتھ تھا۔ 1904ء میں پیرس جیسے آرٹ کے مرکز میں رہنے لگا۔ اس کے اسٹوڈیو کا نام Bateau Laboir تھا ۔
پکاسو اس اکیڈیمی میں 1896ء میں داخل ہوا اور اپنے والد سے مصوری کے ابتدائی اصول سیکھے۔ اگلے سال میڈرڈ چلاگیا۔ 1903ء میں پیرس گیا جہاں اس کے ’’نیلے دور‘‘ کی تصویروں کا آغاز ہوا۔ اس دور کو ’’نیلا‘‘ اس لیے کہتے ہیں کہ اس میں اس نے مایوس، اداس اور بیمار کرداروں اور سرکس میں ناچنے والوں کی تصویریں خالص نیلے رنگوں میں بنائیں۔ اس کے بعد اس کا گلابی یا کلاسیکی دور آتا ہے۔ بعد ازاں اس نے مصوری کی تمام پرانی روایات سے قطع تعلق کر لیا۔ دو سال افریقی حبشیوں کی قدیم مصوری اور سنگ تراشی کا گہرا مطالعہ کیا۔ پھر دو سال عظیم مصور سی زانے کے شاہکاروں کا عمیق مطالعہ کیا۔ ان دو سرچشموں سے فیض یاب ہونے کے بعد 1909ء میں اس کا کیوبزم کا دور شروع ہوا۔ 1920ء میں اس کے فن میں ایک اور تبدیلی آئی اور وہ کلاسیکی اسلوب میں حقیقت نگاری کے ساتھ تصویریں بنانے لگا۔ پھر اسے تجریدی مصوری سے دلچسپی پیدا ہو گئی۔ جنگ کے بعد پکاسو کو کوزہ گری سے دلچسپی ہو گئی اور اس نے ویلارس میں کوزہ گری کا بہت بڑا سٹوڈیو بنایا۔ وہ امن کا زبردست حامی تھا۔ اس کی بنائی ہوئی فاختہ عرصے تک امن پسندی کی علامت رہی۔
ویکی اقتباس میں پکاسو سے متعلق اقتباسات موجود ہیں۔ |
رنگ و عکس پکاسو جولاں تبع فنکارآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ magazine.jang.com.pk (Error: unknown archive URL)
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.