محمد علی جناح
بانی پاکستان اور پہلے گورنر جنرل پاکستان / From Wikipedia, the free encyclopedia
محمد علی جناح پیدائشی نام، محمد علی جناح بھائی، 25 دسمبر 1876ء – 11 ستمبر 1948ء) کے نامور وکیل، سیاست دان اور بانی پاکستان تھے۔ محمد علی جناح 1913ء سے لے کر پاکستان کی آزادی 14 اگست 1947ء تک آل انڈیا مسلم لیگ کے سربراہ رہے، پھر قیام پاکستان کے بعد اپنی وفات تک، وہ ملک کے پہلے گورنر جنرل رہے۔ سرکاری طور پر پاکستان میں آپ کو قائدِ اعظم یعنی سب سے عظیم رہبر اور بابائے قوم یعنی قوم کا باپ بھی کہا جاتا ہے۔ جناح کا یومِ پیدائش پاکستان میں قومی تعطیل کے طور پر منایا جاتا ہے۔[12][13]
محمد علی جناح | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(اردو میں: محمد علی جناح)،(گجراتی میں: મહમદ અલી ઝીણા) | |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 25 دسمبر 1876ء [1][2][3][4][5][6][7] کراچی | ||||||
وفات | 11 ستمبر 1948ء (72 سال)[3][4][8][5][6][7][9] کراچی | ||||||
وجہ وفات | سل | ||||||
مدفن | مزار قائد | ||||||
طرز وفات | طبعی موت | ||||||
شہریت | پاکستان برطانوی ہند (25 دسمبر 1876–13 اگست 1947) | ||||||
مذہب | اسلام | ||||||
جماعت | انڈین نیشنل کانگریس (1906–13 اپریل 1920) آل انڈیا مسلم لیگ (10 اکتوبر 1913–11 اگست 1947) مسلم لیگ (11 اگست 1947–11 ستمبر 1948) | ||||||
رکن | فیبین | ||||||
عارضہ | سل | ||||||
زوجہ | ایمی بائی جناح (1892–1893) مریم جناح (19 اپریل 1918–20 فروری 1929) | ||||||
اولاد | دینا واڈیا | ||||||
والدین | پونجا جناح ( والد) مٹی بائی جناح (والدہ) | ||||||
والدہ | متھی بائی جینا بائی | ||||||
بہن/بھائی | |||||||
مناصب | |||||||
صدر پاکستانی آئین ساز اسمبلی | |||||||
برسر عہدہ 11 اگست 1947 – 11 ستمبر 1948 | |||||||
| |||||||
مکلم ایوان زیریں پاکستان | |||||||
برسر عہدہ 11 اگست 1947 – 11 ستمبر 1948 | |||||||
| |||||||
گورنر جنرل پاکستان (1 ) | |||||||
برسر عہدہ 15 اگست 1947 – 11 ستمبر 1948 | |||||||
| |||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | جامعہ اوکسفرڈ (3 جولائی 1887–30 جنوری 1892) لنکنز ان (5 جون 1893–28 اپریل 1896) کیتھڈرل اینڈ جان کینون اسکول | ||||||
پیشہ | وکیل ، بیرسٹر ، حریت پسند | ||||||
مادری زبان | اردو ، گجراتی [10] | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی ، اردو [11]، سندھی ، گجراتی | ||||||
دستخط | |||||||
ویب سائٹ | |||||||
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ | ||||||
IMDB پر صفحات | |||||||
درستی - ترمیم |
کراچی کے پیدائشی اور لنکن ان سے بیرسٹری کی تربیت حاصل کرنے والے جناح، بیسویں صدی کے ابتدائی دو عشروں میں آل انڈیا کانگریس کے اہم رہنما کے طور پر ابھرے۔ اپنی سیاست کے ابتدائی ادوار میں انھوں نے ہندو مسلم اتحاد کے لیے کام کیا۔ 1916ء میں آل انڈیا مسلم لیگ اور آل انڈیا کانگریس کے مابین ہونے والے میثاق لکھنؤ کو مرتب کرنے میں بھی انھوں نے اہم کردار ادا کیا۔ جناح آل انڈیا ہوم رول لیگ کے اہم رہنماوں میں سے تھے، انھوں نے چودہ نکات بھی پیش کیے، جن کا مقصد ہندوستان کے مسلمانوں کے سیاسی حقوق کا تحفظ کرنا تھا۔ بہر کیف جناح 1920ء میں آل انڈیا کانگریس سے مستعفی ہو گئے، جس کی وجہ آل انڈیا کانگریس کے موہن داس گاندھی کی قیادت میں ستیاگرا کی مہم چلانے کا فیصلہ تھا۔
1940ء تک جناح کو یہ یقین ہو چلا تھا کہ ہندوستان کے مسلمانوں کو ایک علاحدہ وطن کی جدوجہد کرنی چاہیے۔ اسی سال، مسلم لیگ نے جناح کی قیادت میں قرارداد پاکستان منظور کی جس کا مقصد نئی مملکت کی قیام کا مطالبہ تھا۔دوسری جنگ عظیم کے دوران، آل انڈیا مسلم لیگ نے مضبوطی پکڑلی جبکہ ان ادوار میں کانگریس کے کئی رہنما قید کاٹ رہے تھے اور جنگ کے ختم ہونے کے مختصر عرصے میں ہی انتخابات کا انعقاد ہوا، جس میں جناح کی جماعت نے مسلمانوں کے لیے مختص نشستوں میں سے بڑی تعداد جیت لی۔ اس کے بعد آل انڈیا کانگریس اور آل انڈیا مسلم لیگ متحدہ ہندوستان میں اختیارات کے توازن کے لیے کسی صیغے پر متفق نہ ہو سکے نتیجتاً تمام جماعتیں اس امر پر متفق ہوگئیں کہ ہندوستان کے دو حصے کیے جائیں جن میں ایک مسلم اکثریتی علاقوں میں پاکستان جبکہ باقی ماندہ علاقوں میں بھارت کا قیام ہو۔
پاکستان کے پہلے گورنر جنرل کے طور پر جناح نے اپنی حکومتی پالیسیوں کے قیام کے لیے کام کیا نیز انھوں نے ان لاکھوں لوگوں کے بہبود اور آباد کاری کے لیے بھی کام کیا جو تقسیم ہند کے بعد پاکستان کی جانب ہجرت کر چلے تھے، انھوں نے ان مہاجر کیمپوں کی ذاتی طور پر دیکھ بھال کی۔ جناح 71 سال کے عمر میں انتقال کر گئے جبکہ ان کے نوزائیدہ ملک کو سلطنت برطانیہ سے آزاد ہوئے محض ایک سال کا عرصہ ہوا تھا۔ ان کی سوانح عمری لکھنے والے لکھاری،اسٹینلی وولپرٹ لکھتے ہیں کہ، وہ (یعنی جناح) پاکستان کے عظیم ترین رہنما رہیں گے۔