![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/e/e3/Louis_Pasteur_%25281822_-_1895%2529%252C_microbiologist_and_chemist_Wellcome_V0026980.jpg/640px-Louis_Pasteur_%25281822_-_1895%2529%252C_microbiologist_and_chemist_Wellcome_V0026980.jpg&w=640&q=50)
لوئیس پاسچر
From Wikipedia, the free encyclopedia
لوئیس پاسچر (/ˈluːi pæˈstɜːr/، فرانسیسی: [lwi pastœʁ]؛ 27 دسمبر، 1822ء – 28 ستمبر، 1895ء) ایک حیاتیات، کیمیا اور جرثومیات کا فرانسیسی ماہر تھا، جس نے کتے کے کاٹے کا علاج دریافت کیا اور یہ ثابت کیا کہ بہت سی بیماریاں ازخود نہیں جراثیم کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔ خمیر کے بارے میں اس کی تحقیقات سے جرثومیات کا نیا علم وجود میں آیا اور متعدی امراض کے اسباب اور ان کی روک تھام کے بارے میں تحقیقات سے عضویات میں ایک نئے شعبے کا اضافہ ہوا۔ پاسچر نے چڑیوں، جانوروں اور حیوانوں میں متعدی امراض پھیلانے والے جراثیم کو بھی مطالعہ کیا۔ اُسے معلوم ہوا کہ مویشیوں کا بخار اور مرغیوں کی بیماری ’’چکن کالرا‘‘ مختلف جراثیم کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔ اس کے بعد اس نے جنون سگ گزیدگی ’’ ریبیز ‘‘ کے مرض کا مطالعہ کیا اور اس بیماری کا ایک ٹیکا ایجاد کیا۔ دودھ کو حرارت پہنچا کر بیکٹریا سے محفوظ کرنے کا عمل اسی کی ایجاد ہے۔ اور اسی کے نام سے موسوم ہے۔ پاسچر کی تحقیقات اور خدمات کے اعتراف میں پیرس میں پاسچر انسٹی ٹیوٹ قائم کیا گیا۔ جس میں ہیضہ، میعادی بخار اور دوسری بیماریوں کے ٹیکے تیار کیے جاتے ہیں۔
لوئیس پاسچر | |
---|---|
(فرانسیسی میں: Louis Pasteur)[1] ![]() | |
![]() | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 27 دسمبر 1822ء [2][3][4][5][6][7][1] ![]() |
وفات | 28 ستمبر 1895ء (73 سال)[2][4][5][6][7][1][8] ![]() ساں کلو [9] ![]() |
وجہ وفات | بندش قلب [1] ![]() |
مدفن | نوٹر ڈیم ڈے پیرس [10] ![]() |
طرز وفات | طبعی موت [1] ![]() |
شہریت | ![]() ![]() |
نسل | فرانسیسی [1] ![]() |
مذہب | کیتھولک ازم [1] ![]() |
رکن | رائل سوسائٹی [11]، فرانسیسی اکیڈمی [1][12]، امریکن فلوسوفیکل سوسائٹی [1]، قومی اکادمی برائے سائنس [13][1]، روس کی اکادمی برائے سائنس [1]، رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز [1]، رائل نیدرلینڈ اگیڈمی برائے سائنس اور فنون [1]، فرانسیسی اکادمی برائے سائنس [1][14]، امریکی اکادمی برائے سائنس و فنون [1]، سائنس کی روسی اکادمی [1]، سربیائی اکادمی برائے سائنس و فنون [1] ![]() |
عملی زندگی | |
مقام_تدریس |
|
ماہر حیاتیات مختصر نام | Pasteur[15] ![]() |
مادر علمی | جامعہ پیرس ![]() |
تعلیمی اسناد | ڈاکٹر آف میڈیسن ، اعزازی سند ، پی ایچ ڈی ![]() |
پیشہ | کیمیادان [1][16]، استاد جامعہ [1]، حیاتی کیمیا دان [1]، زرعی سائنس دان ، فطرت پسند ، ماہر حیاتیات [16]، فن کار ، ماہر نباتیات ![]() |
پیشہ ورانہ زبان | فرانسیسی [17][1][18] ![]() |
شعبۂ عمل | کیمیا [1]، خرد حیاتیات [1] ![]() |
اعزازات | |
دستخط | |
درستی - ترمیم ![]() |