حیاتیات
From Wikipedia, the free encyclopedia
حیاتیات (انگریزی: biology) وہ فطری علم ہے جس میں حیات اور زندہ نامیات، بشمول ان کے طبیعی خدوخال، کیمیائی عوامل، سالماتی تعملات، فعلیاتی طریقہ کار، نشونما اور ارتقا کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔
حیاتیات لفظ ’’حیات‘‘ (زندگی) اور یات (یاء نسبتی بشکل جمع یعنی زندگی سے متعلق چیزیں) کا مرکب ہے جسے بائلوجی اور بیالوجی کے نام سے زیادہ جانا جاتا ہے۔ یہ سائنس کی شاخوں میں سے ایک انتہائی اہم شاخ ہے جس میں اس عالم کے تمام تر جانداروں کے بارے میں علم حاصل کیا جاتا ہے اس میں جانداروں کی اشکال، حرکات، اندرونی و بیرونی اعضات، طب، علاجات وغیرہ کے بارے میں علم حاصل کیا جاتا ہے۔
سائنس کی پیچیدگی کے باوجود کچھ ایسے یکساں تصورات بھی ہیں جو ان کو ایک شعبے میں میں مربوط کرتے ہیں۔ حیاتیات میں خلیہ، زندگی کی اور وراثہ، نسب کی بنیادی اکائی ہے۔ حیاتیات کی حرحرکیاتی تشریح اس طرح کی جا سکتی ہے کہ ارتقا اس انجن کی ماند ہے جو جانداروں کے انواع کی تخلیق اور معدومیت کو دھکیل کر آگے بڑھتا ہے۔ زندہ نامیات وہ کھلے نظام ہیں جو اپنے توانائی کے انتقال اور مقامی انٹروپی کی کمی کی وجہ سے بقا رکھتے ہیں اور ایک مستحکم حیات بخش حالت یا خودکار حیاتیاتی نظام قائم کرتے ہیں۔ حیاتیات کی ذیلی شعبے تحقیقی طریقے اور نظام کی قسم کے مطابق اخذ کیے جاتے ہیں۔ نظریاتی حیاتیات میں ریاضیاتی طریقہ کار استعمال کر کے مقداری نمونہ جات تجویز کیے جاتے ہیں جبکہ تجرباتی حیاتیات میں عملی تجربات کر کے تجویز کردہ حیاتیاتی نظریات کی تصدیق کی جاتی ہے۔ اس میں حیات کی اس طریقہ کار کو سمجھا جاتا ہے کہ کس طرح 4 ارب سال پہلے زندگی غیر جاندار مادے سے نمودار ہوئی اور ترقی کر کے ایک پیچیدہ حیاتیاتی نظام میں تبدیل ہو ئی۔