ریبیز
کاٹنے والے جانوروں اور کچھ پرندوں سے ہونے والی بیماری / From Wikipedia, the free encyclopedia
ریبیز ایک وائرس سے پیدا ہونے والی بیماری ہے جس کی وجہ سے انتہائی تیز التہاب دماغ (Encephalitis) انسانوں اور دیگر گرم خون والے جانوروں میں ہوتی ہے۔[1] ابتدائی علامات میں بخار اور اکسپوزر کے مقام پر سنسناہٹ شامل ہو سکتی ہے[1] ان علامات کے بعد مندرجہ ذیل ایک یا کئی علامات ہوتی ہیں: پرتشدد سرگرمی، بے قابو اشتعال،آب تَرسیدگی (Hydrophobia) یا پانی کا خوف، جسم کے اعضاء کو ہلانے کی ناقابلیت، ذہنی انتشار اور ہوش کھونا۔[1] علامات ظاہر ہونے کے بعد، ریبیز کا نتیجہ تقریبا ہمیشہ موت ہے۔[1] مرض کی منتقلی اور علامات کے آغاز کے درمیان کی مدت عام طور پر ایک سے تین ماہ ہوتی ہے۔ تاہم، یہ وقت کی مدت ایک ہفتے سے کم سے لے کر ایک سال سے زیادہ تک میں بدل سکتی ہے۔[1] اس وقت کی مدت اس فاصلے پر منحصر ہے جسے وائرس کے لیے مرکزی اعصابی نظام تک پہنچنے کے لیے طے کرنا ضروری ہے۔[2]
ریبیز |
---|